bOARD

ساڈا حق اتھے رکھ تعلیمی بورڈ غیر قانونی تقرری ملازمین کی ہڑتال

میرپور ( )ساڈھ حق اتھے رکھ ،تعلیمی بورڈ میرپور میں غیر قانونی تقرری کے خلاف ملازمین کی پانچویں روز ہڑتال ،ملازمین نے چیئر مین تعلیمی بورڈ کے آفس کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کر لیا ۔،بورڈ ملازمین کی ہڑتال سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ڈیپوٹیشن پر ریسرچ آفیسر کی تعیناتی سے سنیارٹی لسٹ متاثر ،درجنوں ملازمین ترقی سے محروم رہ گئے ۔حکومت اوربورڈ انتظامیہ کی طرف سے تقرری کو غیر قانونی تسلیم کرنے کے باوجود ریسرچ آفیسر غیر قانونی تقرری کو واپس نہیں لیا گیا ۔ملازمین کی طرف سے کام چھوڑ ہڑتال سے پیپر چیکنگ کا عمل متاثر ،11تعلیمی بورڈ کے رزلٹ متاثر ہونے سے میٹرک اور ایف کے طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ۔تعلیمی بورڈ ایمپلائرزرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید سرور جرال ،چوہدری ظہور ڈھلوی ،ایم ڈی طاہر جرال،الطاف کھٹانہ، ،حافظ عاشق ،طارق چغتائی ،چوہدری سلیمان ،جیدی جرال ،حافظ محمد شفیع ،مرز اشرف ،خالد محمود ،ضیاء جوشی ،حاجی شبیر احمد ،عاصم حمید، تنویر شاہ ودیگر نے کہا کہ ریسرچ آفیسر بورڈ کے مستقل ملازمین کی آسامی ہے جس سے بورڈ کے پڑھے لکھے بورڈ ملازموں کا حق متاثر ہورہا ہے ۔بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے ایک سازش کے تحت بورڈ کا ماحول خراب کرنے کی کو شش کی گئی ہے ۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف جسٹس آزاد کشمیر نوٹس لیکر ڈیپوٹیشن پر ہونے والی تقرری کو فوری واپس لیکر بورڈ ملازمین کو سنیارٹی لسٹ کے مطابق ترقی دی جائے۔ملازمین پر امن طریقے سے حق مانگ رہے ہیں اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج میں شدت آسکتی ہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.