AZAD

تحریک انصاف ہیلی فیکس کے زیر اہتمام شوکت خانم پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب

ہیلی فیکس() پاکستان تحریک انصاف ہیلی فیکس کے زیر اہتمام پاکستان کے شہر پشاور میں بننے والے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی فنڈنگ کے لیے ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں مخیر حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ جماعتی وابستگی سے بالا تر ہو کر کینسر ہسپتال کے لیے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں اور وہ لوگ اس ہسپتال میں علاج کراو سکیں جو اس کی طاقت نہیں رکھتے ۔ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ فوزیہ قصور ی ، تحریک انصاف کے بانی رہنما جناب صاحبزادہ جہانگیر اور صادق حسین نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ہیلی فیکس سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جناب ممتاز چوھدری ، بابر خان ، ایم سجاد محمد اسلم بھٹہ اور دیگر نے اپنے الگ پیغامات میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ اس موقع پر موجو د لوگوں نے اپنی استطاعت کے مطابق عطیات بھی جمع کروائے ۔ جنہیں شرکاء نے خوب سراہا ۔ فوزیہ قصوری اور صاحبزادہ جہانگیر نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں ۔ نئے لوگ آنے سے ضرور اختلافات ہوتے ہیں مگر ہمیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرنا ہو گا ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.