Bloods

14 جون عطیہ خون کا عالمی دن. فلاح انسانیت کے لیے خون کا عطیہ دیجیے

میرپور( ) 14جون کو عطیہ خون کے عالمی دن کے موقع پر آزادکشمیر کے سماجی کارکن اور کشمیر بلڈ بنک کے مرکزی صدر محمد عظیم خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عطیہ خون کی اہمیت اس پر آشوب دور میں اور بھی بڑھ جاتی ہے۔کہ جب عالمی بساط پر بربادی کے تمام مہرے ہلاکتوں کی چالیں چل رہے ہیں۔عجب دور ہے کہ جب انسان خود انسان ہی کو فتح کرنے کے خمار میں گولہ اور بارود کے انبار لگا رہا ہے۔ جاہ پسندی کے خوے بد نے عالمی طاقتوں کو کمزور ممالک کا شکار کرنے کے نشہ میں مبتلا کر دیاہے ۔گویا انسانی خون جو دنیا میں اپنا کوئی متبادل نہیں رکھتا۔ اس قدر سستا بنا دیا گیا ہے کہ جس کے بہہ جانے کی اہم خبر بھی اب محض ایک اطلاع بن کر رہ گئی ہے۔اس پرخطر دور میں وہ لوگ اور وہ تنظیمیں فرشتہ سیرت ہونے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں جو فلاح انسانیت کے لیے شب روز مصروف عمل ہیں ۔ جدید طب کے ماہرین اس امر پر متفق ہیں کہ عطیہ خون دینے سے انسانی صحت پر بہت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔آپ ذرا تصور کیجئے کہ عطیہ خون دینے والے حضرات اور تنظیمیں اگر اس عظیم انسانی خدمت سے ہاتھ کھنیچ لیں تو حادثات میں زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچنے والے لاتعداد لوگ زندگی کی بازی ہا ر جائیں گے۔پیچیدہ آپریشن کے دوران کتنے ہی مریض صحت یابی کی بجائے یقینی موت کو گلے لگانے پر مجبور دکھائی دیں گے۔ اسی طرح تھیلی سیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا لاکھوں معصوم بچوں کی زرد آنکھوں میں امید حیات کی چمک کی بجائے تاریک موت کے سائے لہرانے لگیں گے۔جگر کے مہلک امراض سے بچ نکلنے کی تو کوئی امید حیات کی چمک کی بجائے تاریکن موت کے سائے لہرانے لگیں گے۔ جگر کے مہلک امراض سے بچ نکلنے کی تو کوئی صورت باقی نہیں بچے گی لہذا ہمیں ماننا پڑے گا کہ عطیہ خون دینا میں جوہر حیات بانٹنے کے برابر ہے۔اس نیکی کے اجر کی مقدار کو مانپنا یاتولنا کسی مفتی کے بس کی بات نہیں ہو سکتی اس کا اجر اللہ عظیم وبرتر کی شان کریمی کے مطابق بے حدوحساب عطا ہو گا آج کے عالمی دن کی مناسبت سے میری پوری انسانیت کے نام اپیل ہے کہ عطیہ خون کو رواج دیجئیاور زندگی جیسا نایاب تحفہ انسانیت کے نام کیجئے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.