Ijaz Raza

حق مانگنا جرم نہیں باشعور ہونے کی علامت ہے اعجاز رضا

میرپور ( )سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 3میرپور اعجاز رضا نے کہا کہ اقتدار اور کرسی میری منزل نہیں ،عوام کے دلوں پر اپنا راج قائم کر نا چاہتا ہوں ۔ حق مانگنا جرم نہیں باشعور قوم ہونے کی علامت ہے۔منگلاڈیم کی رائیلٹی میرپور کی تعمیر و ترقی اور متاثرین کی بحالی آبادکاری پر خرچ کی جائے۔منگلاڈیم توسیعی منصوبہ کے دوران بے گھر ہونے والے ہزاروں ذیلی کنبے تاحال پلاٹ نہ ملنے کی وجہ سے کرائے کے مکانوں پر رہائش رکھنے پر مجبور ہیں ۔ میرپور کے اندر خرابیوں، نا انصافیوں اور کرپشن کے خاتمہ میرٹ کی بحالی کیلئے کام کریں گئے۔سیاسی بنیادوں پر اب کسی کوبھرتی نہیں کرنے دیں گئے ۔دیگر اضلاع اور حلقوں کے بجائے میرپور کے بے روزگار نوجوانوں کو روز گار دیئے جائیں ،ماضی میں بعض سیاستدان سرکاری محکمہ جات میں آفیسران کو زدوکوب کر کے زبردستی ملازمتوں پر قبضہ کر لیتے تھے اب ان کو بھی روکیں گئے۔ نیوسٹی میں کمرشل دکانیں نیلام کرنے کے بجائے متاثرین کے بے روزگار نوجوانوں کو دکانیں الاٹ کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 3میرپور اعجاز رضا نے چوہدری حفیظ کی قیادت میں ملنے والے متاثرین کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کے دوران کیا۔ وفد میں چوہدری جبار ،چوہدری فرقان ،چوہدری عبید ودیگر شامل تھے ۔ انھوں نے کہا کہ حق مانگنا جرم نہیں باشعور قوم ہونے کی علامت ہے ۔منگلاڈیم توسیعی منصوبہ کے دوران بے گھر ہونے والے ہزاروں ذیلی کنبے تاحال پلاٹ نہ ملنے کی وجہ سے کرائے کے مکانوں پر رہائش رکھنے پر مجبور ہیں ۔وفاقی حکومت ان متاثرہ خاندانوں کی بحالی آبادکاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ۔کھنڈرات نما سڑکیں خونی حادثات اور شہریوں کی گاڑیوں کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں۔ میرپور کے نوجوان میرے ساتھ کھڑے ہو کر میرپور کے اندر خرابیوں، نا انصافیوں اور کرپشن کے خاتمہ میرٹ کی بحالی کیلئے کام کریں گئے۔ کنٹریکٹ ملازمین کی فوری تنخواہیں بحال اور ان کو مستقل ملازمتیں دی جائیں۔ منگلاڈیم کی رائیلٹی میرپور کی تعمیر ترقی پر خرچ اور متاثرین کی بحالی آبادکاری کو سوفیصد مکمل کیا جائے ۔16ہزار ذیلی کنبوں کی بحالی آبادکاری کے لئے متاثرین کے ان خاندانوں سے ملکر جدوجہد کروں گا جو پلاٹ نہ ملنے پر کرائے کے مکانوں پر رہائش رکھنے پر مجبور ہیں ۔۔ اقتدار اور کرسی میری منزل نہیں ،عوام کے دلوں پر اپنا راج قائم کر نا چاہتا ہوں ۔ میرپور کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ5سال بیرون ممالک اور گھروں میں چھپ کر بیٹھنے والے الیکشن میں عوام کو جھانسہ دیکر دوبارہ ووٹ حاصل کرلیتے ہیں ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.