Medicine

دس دنوں میں 13 لوگ جا بحق . وزیر صحت سیکرٹری ہیلتھ نوٹس لیں .

مظفرآباد( )مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ندیم زرگر نے وزیر اعظم وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو توجہ سی ایم ایچ مظفرآباد کی جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں شہریوں کے واحد مرکز صحت کو ڈبح خانہ بننے سے بچایا جائے ڈاکٹروں کی عدم دلچسپی کے باعث مذکورہ ہسپتال سے روانہ ایمبولینس میتیں لیکر روانہ ہو رہی ہیں مریض تڑپتے ہیں مگر نام نہاد ’’مسیحا‘‘اور لاکھوں روپے کی تنخواہیں اور مراعات لینے والے انھیں دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے ندیم زرگر نے کہاکہ ہاٹ کے مریض کئی گھنٹے بدوں چیک اپ اوت یمرجنسی میں رہنے کے باوجود موت کے منہ میں جا رہے ہیں10دنوں میں 13افراد کی اموات ڈاکٹروں کی غفلت کا ثبوت ہے انھوں نے کہاکہ وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے حکومت ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے اور ڈاکٹرز کی غیر حاضری ،ادویات کی کمی اور عملہ کے ناروارویے کا نوٹس لے تاکہ مظفرآباد کء شہریوں کا اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس بڑے ادارے پر اعتماد بحال ہو سکے انھوں نے افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ دوروز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال پہنچنے والا مریض تین گھنٹڑے بے یارو مددگار ہسپتال میں رہنے کے بعد بدوں علاج میں دم توڑ دیا گیا جو عملے اور حکومت کی عدم، دلچسپی لالچ اور فرائض سے غفلت کا ثبوت ہ

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.