میرپور() پرائویٹ گیس پلانٹ پر سلنڈروں میں غیر معیاری گیس کی فیلنگ ہونے لگی ایل پی جی ریٹ پر میرپور کے شہری لیکویڈ آئل گیس خریدنے اور استعمال کرنے پر مجبو رہو گئے لیکویڈ آئل گیس کااستعمال شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا۔چار سو روپے میں فل ہونے والا سلنڈر آٹھ سو نوے روپے میں پلانٹ ڈسٹری بیوٹر ز کو دینے لگا ۔محکمہ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی نے لاتعداد سوالات کھڑے کر دیئے کمشنر میرپور سے گیس پلانٹ انتظامیہ کے سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق میرپور نیو انڈسٹری ایئریا میں واحد ایل پی جی گیس پلانٹ ہے پر گھریلو اور کمرشل سلنڈروں میں غیر معیاری اور لیکویڈ آئل گیس جس کو ایرانی گیس بھی کہا جاتا ہے کی فیلنگ کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے ایل پی جی گیس کا اصل ڈسٹری بیوٹر ریٹ آٹھ سو نوے ہے جبکہ گیس پلانٹ میرپور کے پلانٹ پر ڈسٹری بیوٹر کو اسی ریٹ پر دی جانے والی گیس غیر معیاری اور لیکویڈ آئل گیس جس کا مارکیٹ میں اصل ریٹ چار سو روپے فی بارہ سو گرام ہے جس کے نتیجے میں جہاں ڈسٹری بیوٹر کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے وہاں عام صارف بھی انتہائی غیر معیاری گیس ایل بی جی کے ریٹ پر خرید کر لٹ رہا ہے اس ساری صورتحال پر میرپور کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انڈسٹری پر اسرار خاموشی نے بہت سارے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں . کمشنر میرپور سے مطالبہ ہے کی اس کی تحقیقات کی جائیں

میرپو رپرائیویٹ پلانٹ پر سلنڈروں میں غیر معیاری گیس کی بھرائی ہونے لگی
Share this: