Kharis

بابا پیرا شاہ غازی کے عرس پر محکمہ اوقاف کی کارکردگی مایوس کن ،حکومت نوٹس لے

میرپور( ) برصغیر کے روحانی بزرگ حضرت بابا پیرا شاہ غازی ؒ المعروف دمڑی والی سرکار ؒ کے سالانہ سہ روزہ عرس کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں اور آزادکشمیر بھر سے روزانہ آنے والے ہزاروں زائرین اور عقیدت مندوں کی خاطر تواضع اور خدمت کے حوالے سے دربار عالیہ کھڑی شریف سے سالانہ کروڑوں روپے آمدن وصول کرنے والے محکمہ اوقاف کی کارگزاری صفر مقامی عقیدت مند و مخیر حضرات اور سائیں محبوب لاہوری نے عقیدت مندوں اور زائرین کی خدمت اور خاطر تواضع کا حق ادا کر دیا ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ محکمہ اوقاف کے سرکاری لنگر خانے کا تمام انتظام و انصرام سائیں محبوب لاہوری نے سنبھال رکھا تھا جہاں ان کی نگرانی میں لنگر تیار کر کے باقاعدہ پلیٹوں میں زائرین اور عقیدت مندوں کی خدمت میں روزانہ پیش کیا جاتا رہا ۔اسی طرح حضرت بابا پیرا شاہ غازی ؒ کے مقامی عقیدت مند مخیر حضرات جن میں ٹھیکیدار نمبر دار نیاز اور ٹھیکیدار ہاشم خان بھی شامل ہیں کی جانب سے وافر مقدار میں زائرین اور عقیدت مندوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا جاتا رہا جبکہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والوں کے لیے دودھ کی سبلیں بھی لگا ئے رکھیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ اوقاف کے کرتا دھرتا ان دنوں عرس کے اخراجات اور محکمہ کی جانب سے لنگر کی تقسیم پر اٹنے والے اخراجات کے بلات کی تیاریوں میں مصروف بتائے جاتے ہیں عرس کے موقع پر امن و امان بحال رکھنے کے سلسلے میں انتظامیہ اور پولیس کے جوانوں کا کردار بھی مثالی رہا تاہم محکمہ اوقاف کی کارگزاری زائرین اور عوامی حلقوں میں ہد ف تنقید بنی رہی ۔عوامی حلقوں نے ارباب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف کا قبلہ درست کیا جائے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.