8372

بوسنیاکے 8372 شہدا کی یاد میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

بریڈ فورڈ() ۱۱ جولا ئی ۱۹۹۵ کو سربیا کے جنرل راتکو ملادک نے سبرنیکا شہر میں ۸۳۷۲ مسلمان مردوں اور کم سن لڑکوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ تاریخ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی اتنی بڑی مثال نہیں ملتی۔ نسل کشی اور نسل پرستی کی اس بھیانک لعنت سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ۵ جون بروز جمعہ بریڈ فورڈ میں ۲ ۔ ۷ ۔۳ ۔ ۸ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں برطانیہ کے ۳۸۰ سکولوں کے ۸۳۷۲ بچے ایک ہی وقت میں فٹ بال کھیلیں شہدا سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔
۔ 10-16 سال کے بچے مارلے سٹیڈیم کیتھلے میں کھیلیں گے اور اسی دن کارلٹن بولنگ کالج کا اپنا فٹ بال مقابلہ بھی ہو گا جہاں نسل کشی کے  خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی۔ جیتنے والی ٹیم کو 4 جولائی بریڈ فورڈ سٹی ہال میں بوسنین گو ل کیپر سے ٹرافی لینے کا اعزاز بھی حاصل ہو گا ۔ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان نسل کو نسل کشی اور نسل پرستی کے رجحانات سےد ور رکھنا اور ان ۸۳۷۲ لوگوں کو یاد کرنا ہے جو جولائی ۱۹۹۵ کو اس بھیانک کاروائی سے گزرے۔
کونسلر ایلکس روس نے اس موقع پر کہا “یہ ایک شاندار موقع ہے جس میں مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے بچے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ بریڈ فورڈ سے تقریبا ۱۵۰ بچے اس میں شامل ہوں گے. سبرنیکا چیریٹی کے چئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” بھیانک نسل کشی کی ۲۰ ویں برسی کے موقع پر اس ٹورنامنٹ سے اچھا طریقہ کیا ہو گا کہ ہمارے بچے اپنی زندگیوں سے نسل پرستی ، نفرت ، اور عدم برداشت جیسی چیزوں کو اپنی زندگی سے نکال باہر کریں ”
بریڈ فورڈ سے طلباء کی ایک بہت بڑی تعدا د کا اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا حوصلہ افزاء ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے جہاں وہ اس واقعہ کو یاد کر کے تمام منفی رویوں کو ترک کریں گے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.