Untitled-1

چوھدری عنائیت اللہ کا حلقہ ایل اے 5 برنالہ سے الیکشن لڑنے فیصلہ

میرپور(بیورورپورٹ)چوہدری عنایت اللہ کا حلقہ ایل اے پانچ برنالہ سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری وقاص ،چوہدری حسنین،چوہدری عبدالرحمان ،چوہدری نوید ،چوہدری عرفان عرف نومی ،چوہدری شاہنواز ،چوہدری شاہجہاں اور چوہدری شاہ جہانگیر اور دیگر اہلیان ابو والہ تحصیل برنالہ نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران کیا ۔مقررین نے کہا کہ چوہدری عنایت اللہ ایک منجھے ہوئے ریٹائر بیوروکریٹ ہیں اور عوام کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں لہذا ان کی حلقہ نمبر پانچ برنالہ سے کامیابی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جون 2016کے عام انتخابات میں چوہدری عنایت اللہ کو ابو والہ کا پولنگ اسٹیشن بھاری اکثریت سے جتوائیں گے اور چوہدری عنایت اللہ کو ایم ایل اے بنوا کر اسمبلی میں بھیجیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو آزمانا حماقت ہے اس لیے نئے چہرے کو سامنے لانا ضروری ہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.