JAVEED

چوھدری جاوید کا مطالبہ وزیر خزانہ سے کشمیرئ عوام کو بجٹ میں ریلیف دیں .

میرپور( ) وزیر خزانہ آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر سے صدر آزاد جموں وکشمیر چیمبر چوہدری جاوید سے ملاقات ۔بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ انڈسٹری اسٹیٹ میں سہولیات کے لیے رقم مختص کرنے کا مطالبہ ۔میرپور کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اضافی بجٹ دیا جائے صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال ۔مطالبات کو پذیرائی بخشیں گے ۔وزیر خزانہ کی چوہدری جاوید کو یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر سے صدر آزاد جموں وکشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹری چوہدری جاوید اقبال نے ملاقات کی اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال نے وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ انڈسٹری اسٹیٹ کی بہتری کے لیے آئندہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کی جائے جبکہ اس سلسلے میں پائپ لائن میں موجود محکمہ انڈسٹری کی سکیموں کو پذیرائی بخشی جائے تا کہ بہتری لا کر مزید انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جا سکے اس سے خاطر خواہ بہتری آنے سے روزگار بڑھے گا جبکہ اس کے ساتھ بجٹ عوام دوست لایا جائے تا کہ شہری ریلیف حاصل کر سکیں ۔عوامی بجٹ سے ہی تعمیر وترقی کے پہیے کو رواں رکھنا ممکن ہو سکے گا کیونکہ انڈسٹری کا پہیہ رواں ہونے سے روزگار کے ذرائع بڑھیں گے حکومت بھی ٹیکسز سے فوائد حاصل کر سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ ایسا لایا جائے جس کے اثرات عوام تک پہنچیں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اہل میرپور کی قربانیوں کے تناظر میں یہاں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اضافی رقم دی جائے تا کہ مسائل حل ہو سکیں ۔اس موقع پر وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پی پی عوامی اور شہداء کی جماعت ہے جو کہ عوامی خدمت پر یقین رکھی ہے ہم عوامی بجٹ لائیں گے اور چیمبر کے تمام ممکن مطالبات کو منظور کر کے انڈسٹری کے شعبے کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرینگے ہم تعمیر وترقی کے خواہاں ہیں یہاں پر جتنے بھی کام ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں میگا پراجیکٹس سے خطے کی تقدیر بدل گئی ہے میرپور کے لوگوں کی قربانیوں کا ادارک ہے ان کے مسائل بلا تخصیص حل ہونگے ملاقات کے دوران کشمیر بینک میں بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں جبکہ صدر چیمبر نے آزاد حکومت کی طرف سے عوام کو رمضان پیکج دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے جسے وزیر خزانہ نے یقین دہانی کروائی کہ رمضان میں گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینگے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.