Babaer

سیاست نہیں عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں بابر شہزاد

Babaerمیرپور( ) ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور چوہدری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلدیہ میں سیاست نہیں بلکہ شہریوں کی خدمت کرنے آیا ہوں میرپور شہر میرا اپنا گھر ہے اس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں بلدیہ ڈویلپمنٹ کا ادارہ نہیں بلکہ شہریوں کو سروسز فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ پیپلزپارٹی شہداء کی وارث جماعت ہے ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ شہید بی بی رانی نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے الیکشن میں جو وعدے میرپور کے لوگوں سے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ۔ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور ،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین ،سینئر مشیر چوہدری ریاض ،مشیر حکومت چوہدری علی اصغر اور معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف کے اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ ۔ میرپور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائینگے ،سب سے پہلے مرحلہ میں صحت و صفائی کا آغاز کیا جائے گا،دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان کی سرپرستی میں اپنی جدو جہد جاری رکھیں گئے۔ میرپور شہر کے تمام کام میرٹ اور بغیر سفارش کے ہونگے ،شہریوں کومجھ سے بہت سی توقعات ہیں ، انکو مایوس نہیں کرونگاان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری بابر شہزاد نے کہا کہ مجھے تمام شہریوں کو بھرپور تعاون حاصل ہے اس ادارے میں لوگوں کی خدمت ہی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی صحت وصفائی ہنگامی بنیادوں پر کرنا چاہتے ہیں۔ دیگر کام بھی بتدریج ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر خاص وعام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔ جو شہری بھی جائز کام کے لیے آئے گا اس کا کام بلاتخصیص کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ میرپور کے شہری میرے لیے قابل احترام ہیں ۔شہریوں نے جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ پوری زندگی یاد رکھوں گا۔بابر شہزاد نے کہا کہ میرپور میں دو انٹری پوائنٹ بنانے کے لیے پلاننگ کی جا رہی ہے ۔ جولائی تک میرپور کی تمام سڑکوں کی مرمتی اور تعمیر شروع ہو جائے گی۔25کلومیٹر شہر کی سڑکیں میرپور کو چوہدری محمد اشرف نے لے کر دی ہیں انکے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 8واٹر فلٹریشن پر کام شروع ہو گیا ہے۔جس سے میرپور کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو گا۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرپور کی مین سڑکات پر پیچ ورک شروع ہے۔ شہری اطمینان رکھیں سب سڑکیں تعمیر ہوں گی۔ اور شہر کی صفائی کا کام بھی بہت جلد مکمل ہو گا ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.