Migration

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر غور

میرپور( )منگلاڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے تحت 1242 لیول تک منگلاجھیل میں پانی بھرنے کے بعد خالق آباد منگلاڈیم کنارے ،سڑک اور واٹرسپلائی کو پہنچنے والے نقصانات سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لینے، واپڈا کی طرف سے شروع کیے گئے متاثرہ ڈیم کنارے ، سڑک کی مرمت اورمیرپوربائی پاس روڈ کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے اعلیٰ سطعی اجلاس آزادکشمیرکے چیف سیکرٹری عابد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل فیڈرل سیکرٹری واٹراینڈ پاورحسن ناصرجامی، کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان، کمشنر امور منگلاڈیم چوہدری محمدطیب، ڈائریکٹرجنرل منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقاراعظم، ڈی آئی جی ڈاکٹرخالد محمود چوہان، چیف انجینئر واپڈافضل کریم، جنرل منیجر واپڈامنگلاغلام سرورمیمن، چیئرمین فلڈ کمیشن ارشدعلی ، واپڈاکے ٹیکنیکل مشیران اظہارالحق، عبدالخالق خان، نیسپاک کے جنرل منیجر عبدالسلام، ریذیڈنٹ انجینئر واپڈا مظہر احمد، جنرل منیجر ہائیڈرل اپریشن واپڈا سید بشیراحمد، ممبرارسا مظہرعلی شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹرمنگلا امیربخش حمایتی، سابق کمشنر امورمنگلاڈیم ومسٹ یونیورسٹی کے انجینئر چوہدری امیرافضل، چیف انجینئر سردار محمد اسحاق، چیف انجینئرسید ذوالفقارشاہ، پی ڈی رٹھوعہ ہریام برج شیخ ارشد، انجینئرمحمود ممتاز راٹھورکے علاوہ واپڈا، منگلاڈیم، ایم ڈی ایچ اے، ہائی وے، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگرمحکموں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پرکمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری محمدطیب ، کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان اور مسٹ یونیورسٹی کے انجینئر وسابق کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری امیرافضل نے ڈیم متاثرہ سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ نیسپاک کی طرف سے جی ایم عبدالسلام اور واپڈا کے اعلیٰ افسران نے بریفنگ دیں۔کمشنرامورمنگلا ڈیم چوہدری محمدطیب نے خالق آباد ڈیم کنارے ، سڑک ، نیوسٹی کے سیکٹر ڈی اور ای میں ترقیاتی انفراسٹرکچر مہیاکیے جانے ، نیوسٹی میں بعض سرکاری عمارات کی عدم تکمیل، بائی پاس روڈکے متاثرہ ہونے اور دیگربنائے جانے والے ڈائیک کے نقصانات کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آزادکشمیرکے چیف سیکرٹری عابد علی نے کہاہے کہ منگلاڈیم پاکستان زرعی، معاشی اور بجلی کی پیداوارکا بڑامنصوبہ ہے۔ منگلاڈیم کی حفاظت واپڈاسمیت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ منگلاڈیم کی حفاظت کوہرصورت یقینی بنایاجائے اور اس سلسلہ میں واپڈاسمیت کسی بھی محکمے یاادارے کی طرف سے غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری واٹر اینڈ پاور حسن ناصرجامی نے اس موقع پرکمشنر میرپور ڈویژن ، کمشنرامورمنگلاڈیم کی طرف سے مسٹ یونیورسٹی کے انجینئراور سابق کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری امیرافضل اور دیگرانجینئرز صاحبان کی خالق آبادمتاثرہ جگہ کی ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق واپڈاکوہدایت کی کہ وہ اس رپورٹ کی روشنی میں متاثرہ جگہ کی فوری درستگی کریں اورمتاثرہ جگہ کے حوالے سے پائے جانے والے تمام تحفظات و خدشات دورکیے جائیں۔ اس موقع پر واپڈاکے مشیران ،چیف انجینئراور نیسپاک کے ماہرین نے بتایاکہ منگلاجھیل محفوظ ہے اور اسے کسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں ہے البتہ خالق آباد ڈیم کنارے سڑک کوپہنچنے والے نقصانات کے سلسلہ میں مرمتی کاکام تیزی سے جاری ہے ۔ چیف سیکرٹری نے واپڈاحکام کوہدایت کی کہ وہ مرمتی کے کام میں معیارکاخاص خیال رکھیں۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری آزادکشمیرعابد علی اور ایڈیشنل سیکرٹری واٹراینڈ پاور حسن ناصرجامی نے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ ، واپڈاحکام ، مسٹ یونیورسٹی کے کنسلٹنٹ اور دیگرڈیم ماہرین کے ہمراہ خالق آباد متاثرہ جگہ کی سائیٹ کامعائنہ کیااوروہاں جاری ترقیاتی کام کی پراگرس کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر طے پایاگیاکہ واپڈا، کمشنرمیرپورڈویژن، امورمنگلاڈیم، مسٹ یونیورسٹی کے کنسلٹنٹ متاثرہ جگہ کا ہفتہ وار معائنہ کریں گے اور واپڈا کی طرف سے جاری کام کی مشترکہ پراگرس رپورٹ پیش کریں گے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.