eye

الشفاء فاؤنڈیشن کے تحت فری کیمپ 31مئی کو کسگمہ جنرل ہسپتال میں لگایا جائیگا

میرپور() الشفاء فاؤنڈیشن ،بلڈ بینک میرپور کے زیر اہتمام 31مئی2015کو 9تا 3بجے دن فری کیمپ کسگمہ جنرل ہسپتال میں لگا یا جائے گا جس میں تمام ٹیسٹ فری کیے جائیں گے کیمپ کی تشخیرکے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں کسگمہ جنرل ہسپتال میں یہ پہلا کیمپ ہے جس کا اعزاز الشفاء فاؤنڈیشن کو جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار کیمپ انچارج کامران شبیر جرال نے الشفاء فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسگمہ جنرل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو محمد مصطفی نے الشفاء فاؤنڈیشن کے اس فیصلہ کو سرہاتے ہوئے تمام انتظامات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے کیمپ کو کامیاب کرانے کے لیے ہسپتال کی انتظامیہ کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں کیمپ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو اپنے دست مبارکباد سے کرینگے ۔الشفاء فاؤنڈیشن کے دیگر ذمہ داران نے بھی کیمپ کو کامیاب کرانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے الشفاء فاؤنڈیشن کی پروفیشنل ٹیم کو کیمپ کے لیے تمام ضروری لوازمات مہیا کر دیئے گئے ہیں ۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ راجہ ذاکر حسین ،چیئرمین چوہدری ابرار آف ترپا ،وسیم اقبال صدر ماجد محمود جنرل سیکرٹری اور دیگر ذمہ داران نے بھی کیمپ میں اپنی خدمات پیش کرنے کا عہد کیا ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.