WATER

سنگھوٹ . ڈیم کنارے پانی نا پید سڑکیں ٹھکیدار برد

میرپور( ) سنگھوٹ میں پانی ناپید ،سڑکیں کھنڈارت میں تبدیل ،ضمنی الیکشن میں کیے گئے وعدے حکمران بھول گئے۔میرپور کے مسائل میں دن بدن اضافہ عوام پریشان اور نام نہاد لیڈران صرف اخباری بیان تک محدود عوام کے لیے کچھ نہ کر سکے اہلیان سنگھوٹ سراپا احتجاج ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر و بزرگ رہنماحاجی اللہ دتہ آرائیں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سنگھوٹ کے عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سنگھوٹ کی سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے جو لوگ بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں کہ ہم نے میرپور کی سڑکوں کی مرمتی کا کام شروع کر دیا ہے وہ صرف اخباری بیان تک محدود ہیں میرپور کے بیشتر سیکٹر ز کی سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں لوگوں کی لاکھوں روپے کی گاڑیاں ان کھنڈرات نما سڑکوں کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہیں لیکن نام نہاد لیڈران صرف فوٹوسیشن میں مصروف ہیں جبکہ عملی کام کسی کو بھی ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے ۔انہوں نے کہا چوہدری محمد اشرف جو اپنے آپ کو عوامی ایم ایل اے کہتے ہیں صرف فوٹو سیشن اور اخباری بیانوں تک محدود ہے ضمنی الیکشن میں سنگھوٹ کے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ سب چوہدری محمد اشرف بھول گئے ہیں اور سنگھوٹ کے عوام اس عوامی ایم ایل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔سنگھوٹ کے تمام ٹیوب ویل خراب ہو چکے ہیں با ر ہا توجہ مبذول کروانے کے باوجود عوامی ایم ایل اے نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی صرف طفل تسلیاں دے کر لوگوں کو واپس روانہ کر دیتا ہے ۔حاجی اللہ دتہ آرائیں نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپو ر ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم آزادکشمیر سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ نام نہاد عوامی ایم ایل اے چوہدری محمد اشرف کو پارٹی سے فارغ کریں کیونکہ یہ شخص پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے اور اس کو پیپلزپارٹی سے کوئی غرض نہیں یہ صرف اپنے مفادات کے لیے پیپلزپارٹی کا نام استعمال کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس شخص نے میرپو ریوں کے فنڈز اپنے چہیتوں میں تقسیم کر دیئے ہیں اور سڑکوں کی مرمتی کے نام پر کروڑوں روپے ہضم کر گیا ہے اور اہلیان سنگھوٹ اس شخص کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.