Refugee

حکومت مہاجرین کے مسائل جلد از جلد حل کرے.

مظفرآباد( )ایم کیو ایم کے آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرمحمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ مہاجرین کے تمام جائز مطالبات میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔مہاجرین جموں وکشمیر1989ء کی ملک پاکستان کی بقاء کے لیئے ناقابل فراموش قربانیاں ہی جنیں کسی بھی صور ت میں بھلایا نہیں جا سکتا ہے ۔دریاے جہلم کا پانی جو پاکستان کو جہاں سیراب کرتا ہے وہاں اس دریا کے پانی سے پاکستان کو روشنی دیتا ہے اس دریا میں شہیدوں کا لہو بھی شامل ہے یہ دریا جہاں پاکستاں میں روشنی دیات ہے وہاں مقبوضہ کشمیر کے اند بے گناہ کشمیریوں کا لہو بھی اس دریا میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔طاہر کھوکھر نے مزید کہا کہ ہم مہاجرین کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ درد میں ان کا بھر پور ساتھ دیں گے طاہر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی آباد کاری اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھر پور آواز اٹھائیں گے ،اپنے حق اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنے والے اور اپنی جانوں مالوں کی قربانی دینے والے مہاجرین اور کشمیریوں کی قربانی کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائے گی ،کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ جلد ختم ہو گا ،انہوں نے کہا کہ مہاجرین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیئے یکجا ہوئے اور اپنے مسائل کے لیئے آواز بلند کی انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی آباد کاری ہونی چاہیئے ان کے لیئے سکول ہونے چاہیئے انہوں نے کہا حکومت پاکستان مہاجرین کے جائز مسائل کے حل کے لیئے فنڈز مختص کرے اوران کی آباد کاری اور تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لیئے حکومت آزاد کشمیر کو فنڈز دے تاکہ بانیان کشمیر کے لوگوں کی احساس محرومی دور ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل ہو جانے چاہیے تھے ان کو روڈ پر آنے ہی نہیں دینا چاہیے تھا۔

مظفرآباد ( )مسلم لیگ (ن) ٹریڈونگ آزادکشمیرکے صدر خواجہ فاروق قادری،صدر مسلم لیگ (ن) سٹی مظفرآباد خواجہ اعظم رسول ،ن لیگ میڈیا کے جنرل سیکرٹری ندیم زرگر ،ڈویژنل صدر یوتھ ونگ شفیق انقلابی نے کہا ہے کہ مہاجرین کے مطالبات جائز ہیں ‘حکومت کو چاہئے کہ وہ فل الفور مہاجرین جموں وکشمیر کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے جلد از جلد ان پر عملدرآمد کرے ‘مہاجرین جموں وکشمیر کے 6فیصد کوٹہ پر عملدرآمد ،گزارہ الاؤنس میں اضافہ اور مہاجرین کی آبادی کاری کے حوالے سے اس سے قبل بھی احتجاج ہوئے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ‘گذشتہ روز مہاجرین کے جاری احتجاجی دھرنا میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے رہنماؤں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کیلئے قربانیاں دینے والے مہاجرین جموں وکشمیر 1989ء بے سرو سامانی کی حالت میں حکومتی بے حسی کے خلاف احتجاج پر بیٹھے ہیں مگر انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ ان کے مسائل سننے نہیں آیا جو کہ لمحہ فکر یہ ہے ۔حکومت عیاشیوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اخلاص نیت سے مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل حل کریں اور حقیقی معنوں میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کریں۔ مہاجرین جموں وکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں جنہوں نے اپنا گھر بارتحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے نچھاور کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملازمتوں کے کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونا اور بے گھر مہاجرین کی ابھی تک آبادکاری کے مسئلہ کو حل نہ کیا جانا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ضلعی کنوئیر اور سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ مہاجرین کشمیر نے عظیم مقصد کی خاطر قربانی دی ہے۔مگر آزاد کشمیر کے موجودہ حکمرانوں سے اس قربانی کی قدر کرنے کی بجائے مہاجرین کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے دور میں مہاجرین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا گیا تھا مہاجرین ملازمتوں میں کوٹہ مقرر سے لیکر ان کی مکانیت کے مسائل حل کرنے تک جو کام ہوا سی دور میں ہوا۔اس کے بعد مہاجرین کو نظر انداز کیا گیا ۔مرتضی گیلانی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافہ ناگزیر ہے۔مہاجرین کے چھ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کیا جائے۔مہاجرین ڈھائی عشروں سے بوسیدہ خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔حکمران اپنی عیاشیوں کو کم کرکے مہاجرین کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے محسنوں کو فراموش کرتی ہے تاریخ اسے فراموش کر دیتی ہے۔مہاجرین کشمیر کا احتجاج جائز اور بروقت ہے۔معاشرے کے تمام طبقات کو مہاجرین کے مطالبات کی حمایت کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت مہاجرین کے مطالبات کو فوری طور پر حل کرے ورنہ ہم بھی اس احتجاج میں مظاہرین کا بھرپور ساتھ دینے پر مجبور ہونگے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.