iftikhar gilani

امورحیوانات ریسرچ سینٹر کی منتقلی ، 3 کروڑ کے پراجیکٹ کے خلاف سازش ناکام بنائ�یں گے افتخار گیلانی

مظفرآباد( )
مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ امور حیوانات ریسرچ سینٹرکی منتقلی اور 3کروڑ روپے کے نئے پراجیکٹ کیخلاف ہونیوالی سازشیں ناکام بنائیں گے راڑو میں قائم ڈیری فارم محکمہ کی چالیس پوسٹوں اور کروڑوں روپے کی املاک تباہ کرنے کیلئے حکومت منصوبہ تیار کر چکی ہے اگر ایسا ہوا تو مظفرآباد ڈویثرن کے وزراء کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہو گا مسلم لیگ ن نے اس سے قبل بھی محکمہ امور حیوانات کے دفاتر کی منتقلی رکوانے کیلئے سخت مؤقف اختیار کیا تھا اگر ادارہ کی اراضی کسی اور ادارے کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی کی حکومت کو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ25سال قبل قائم ہونیوالے اس ریسرچ سینٹر میں چالیس جریدہ اور غیر جریدہ ملازمین 11رہائشی کوارٹرز سمیت اعلیٰ نسل کے جانوروں کے آٹھ شیڈ بھی قائم ہیں دومیل آفس کی زلزلہ میں تباہی کے بعد تمام ریکارڈ اسی جگہ محفوظ کیا گیا ہے بریڈنگ پالیسی کی تیاری اور لائیو سٹاک کی بڑہوتری کیلئے ریسرچ سینٹر میں جاری تین پراجیکٹس کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا دارالحکومت مظفرآباد سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع امبور راڑو میں محکمہ لائیو سٹاک کے ریسرچ سینٹر پر شب خون مارنے کیلئے اندرون خانہ تمام تر تیاریاں کی جا چکی ہیں حکومت آزادکشمیر کے میں موجود حکمران محکمہ لائیو سٹاک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ اس سینٹر میں ساٹھ سے زائد مختلف اقسام کے جانورموجود ہیں اور زمینداروں کے اندر مال مویشی رکھنے اور انکی حفاظت کیلئے شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ جدید رجحانات پر تحقیق کرنے میں یہ ادارہ ممتاز مقام رکھتا ہے تمام تر محرکات کے باوجود حکومت کی غیر سنجیدگی اور کمزور پالیسیوں کے باعث اس اہم تحقیقی سینٹر کو منتقل کئے جانے کی اندرون خانہ تیاریاں انتہائی قابل افسوس ہیں انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے دارالحکومت سے اداروں کی منتقلی کی سازشوں کو ختم نہ کیا تو مسلم لیگ ن شدید احتجاج کا راستہ اپنائے گی لائیو سٹاک کے ریسرچ سینٹر کو کسی صورت منتقل نہیں ہونے دینگے حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو انہیں سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.