capt sarfaraz

کیپٹن سرفراز کی جلائی شمع پر صورت جلتی رہے گی .

میرپور( ) کیپٹن (ر)سرفراز خان مرحوم علاقہ کے درخشندہ ستارے کی مانند تھے ان کی جلائی ہوئی شمع کو ہر حال میں روشن رکھیں گے مرحوم نے اپنی سیاست میں غریب افراد اور علاقہ کے عوام کیلئے جو خد مات انجام دیں کوئی مائی کا لال نہی دی سکتا انہوں نے ہمیشہ ح و سچ کے علم کو بلند رکھتے ہوئے نہ صرف علاقہ کے عوام کے مسائل کی بات کی بلکہ جماعت کے کارکنان کی عزت ونفس کو کبھی مجروع نہیں ہونے دیا ان کی سالانہ برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی مرحوم کیپٹن (ر)سرفراز خان نے ہمیشہ اصول پر رہتے ہوئے عوام کی خد مات کی جس کی وجہ سے آج بھی نہ صرف ان کے علاقہ بلکہ آزاد کشمیر کے عوام ان کو یاد رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم یوتھ ونگ کے سابق صدر راجہ قیصر شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کیپٹن (ر)سرفراز خان مر حوم کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی مرحوم کیپٹن (ر)سرفراز خان نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقہ کی تر جمانی کی اور ان کے حقوق کا تحفظ ڈھنکے کی چوٹ پر کیا اسی وجہ سے آج اس دنیا فانی سے کوچ کر نے کے باوجود وہ اہلیان میرپور کے دلوں میں موجود ہیں یوتھ ونگ کے سابق صدر راجہ قیصر شہزاد نے کہا کہ کیپٹن (ر)سرفراز خان مرحوم ایک نیک سیرت اور مخلص شخص تھے جنہوں نے رنگ نسل سے بالا تر ہو کر انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا کردارادا کیا مرحوم نے بطور اپوزیشن لیڈر ، وزیر حزانہ اور دیگر اہم وزارتوں پر رہتے ہوئے بلاتحصیص عوام کی جو خد مت کی اسی صدیوں نہیں بھلایا جاسکتا آج علاقہ کے عوام ایک ایسی قیادت سے محروم ہو گے ہیں جو نذر اور بے باک صلاحیت کی مالک تھی ان کی سالانی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منا کر ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر یں گے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.