pmln

فاروق حیدر کے اعتماد پر پورا اتروں گا صدر مسلم لیگ ن یوتھ

میرپور( ) راجہ فاروق حیدر خان کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔صدر جماعت نے یوتھ ونگ آزادکشمیر کا صدر بنا کر مجھے حوصلہ اور اعتماد دیا ہے۔ آزادکشمیر کے کونے کونے میں جا کر یوتھ ونگ کو منظم کروں گا اور آئندہ آنے والے انتخابات میں یوتھ کا کردار مرکزی ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر وکوآرڈینیٹر یوتھ لون سکیم ملک محمد حنیف نے سٹی میرپور کے زیراہتمام منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک محمد خنیف نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے اندر یوتھ کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے اور میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یوتھ کو منظم کروں گا۔ استقبالیہ تقریب کے مہمان خصوصی ملک محمد حنیف جبکہ صدارت سٹی صدر طاہر مرزا نے کی۔ تقریب سے نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر ارشد غازی مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید، راجہ محمد مشتاق ، سینئر نائب صدر ڈویژن طارق اسماعیل ،مرکزی رہنما اور سٹی صدر طاہر مرزا نے خطاب کیا۔ ارشد غازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدت نے ملک محمد حنیف پر اعتماد کر کے صحیح فیصلہ کیا ہے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید نے کہا کہ ملک محمد حنیف پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے امید ہے کہ وہ اس ذمہ داری کے ساتھ انصاف کریں گے۔ طارق اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد حنیف بڑے محنتی کارکن ہیں انکا کردار یوتھ ونگ کے لیے مثالی ہو گا۔ سٹی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر لبیک کہتے ہیں اور تمام تر ذمہ داری کے ساتھ ملک محمد حنیف کا ساتھ دیں گے۔استقبالیہ تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب میں سابق وائس چےئرمین مرزا پرویز، سابق کونسلر چوہدری بشیر، LA3کے صدر خواجہ منیر لون ، ممبران مجلس عاملہ راجہ افضل ،شیخ ندیم، چوہدری ناصر، فاروق میر، گل نیاز جرال، یوتھ کے صدر راجہ قیصر، راجہ ایاز، لائرز ونگ کے صدر عبدالرحمن ایڈووکیٹ، مرکزی وائس چےئرمین ٹریڈونگ خان زاہد، نیو سٹی سے راجہ اعظم، مرزا بشارت ، ٹھیکیدار رفیق، راجہ اقبال، راجہ شاہد خالق، سابق سٹی آرگنائزر نعمت شہزاد، عزیز الرحمن جرال ایڈووکیٹ، کامران طالب ، آصف جرال، شیخ سجاد، MSFکے چوہدری ارقم کے علاوہ مسلم لیگ ن سٹی تنظیم کے عہدیدران ارشد چوہدری، چوہدری ناصر، رؤف شاہ، چوہدری ذوالقرنین ، طاہر شفیع، چوہدری امجد صدیق آف رٹھوعہ محمد علی نے شرکت کی۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.