Babaer

شہریوں کی توقعات بے شمار مایوس نہیں کروں گا بابر شہزاد

میرپور( )میونسپل کارپوریشن میرپور کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریب عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر اُنکو تحفظ دیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی محترمہ بی بی شہید کے ویژن اور فلسفے کے مطابق کر رہے ہیں، قیادت نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ پوری دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔ میرپور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائینگے ،سب سے پہلے مرحلہ میں صحت و صفائی کا آغاز کیا جائے گا،دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان کی سرپرستی میں اپنی جدو جہد جاری رکھیں گئے۔ پارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے مجھے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر تعینات کر کے احسان کیا ہے اس کا بدلہ آئندہ الیکشن میں دونگا ،میرپور شہر کے تمام کام میرٹ اور بغیر سفارش کے ہونگے ،شہریوں کومجھ سے بہت سی توقعات ہیں ، انکو مایوس نہیں کرونگاان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں ملنے والے محمد آصف ، غضنفر محموآف چتر پڑی ، محمد زبیر ملک،صدر انجمن تاجراں نانگی شیخ حمیدالحق، سیکرٹری جنرل انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری شیراز احمد ، نائب صدر انجمن تاجراں نعیم گروپ ذیشان اقبال، معروف کاروباری شخصیت فیصل منظور،خالد رتیال، نعمان عارف، قاضی محمد نعیم، آصف بشیر عاصی، شفقت رسول، ڈاکٹر فاروق، راجہ کاشف ریاض، جاوید الحسن، عبدالقیوم، چاچا محمد الیاس، سیٹھی استاد ،انجمن تاجراں فاضل چوک کے رہنما اعجاز مرزا، فاروق مرزا، عبدالرحیم، محمد اعظم، افتخار ببلوسمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری بابر شہزاد نے کہا کہ شہر کی صحت وصفائی ہنگامی بنیادوں پر کرنا چاہتے ہیں۔ دیگر کام بھی بتدریج ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر خاص وعام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔ جو شہری بھی جائز کام کے لیے آئے گا اس کا کام بلاتخصیص کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ میرپور کے شہری میرے لیے قابل احترام ہیں ۔شہریوں نے جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ پوری زندگی یاد رکھوں گا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.