NAM

احتساب بیورونے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ثبوت حاصل کر لیے

مظفرآباد(  )احتساب بیورو آزادکشمیر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اندر ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کے ثبوت حاصل کر لیے ،کشمیر کونسل کی ترقیاتی سکیمیں وزیراعظم اور وزیر بلدیات کے خصوصی فنڈ سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات گزشتہ چار سالوں سے جاری ہونے والی سکیموں کے فنڈ تو جاری ہوئے مگر عملاً زمین پر کوئی پیشہ خرچ نہ ہو ا ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ نصرت عزیز اعلی سطحی تحقیقات سے بچنے کیلیے دفتر سے چھتی لے کر امریکہ کے لیے روانہ ہونا چاہتے ہیں انتہائی با خبر زرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ وزیر بلدیات نے رخصت اتنظامیہ منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے ،اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ سے ہٹا کر نئے ڈی جی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے ایک دیوار کے لیے کشمیر کونسل سے ایک کروڑ کے لگ بھگ فنڈ لیے ہیں ،جس کا کیس پہلے سے ہی محکمے کے آفیسران نے وزرات بلدیات کو ارسال کر دیا ہے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.