Police

آئی ٹی بورڈ نے اپنا آن لائن کرائم رپورٹنگ نظام بنا لیا

مظفرآباد () آئی ٹی بورڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت آن لائن کرائم رپورٹنگ سسٹم تیا رکرلیا۔ 3جون2015 کو سنٹرل پولیس آفس میں اس کا باقاعدہ افتتاح کیاجائے گا ۔انسپکٹر جنرل پولیس ملک خدا بخش اعوان کی زیر صدرات ایک اہم میٹینگ کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سردار گلفراز، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ محمد سرور گوندل ، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس فہیم عباسی ، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس عرفان مسعود کشفی اور دیگر نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ محمد سرور گوندل نے اس سسٹم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی بورڈ کی ٹیم نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو فروغ دینے اور محمد مطلوب انقلابی وزیر/چیئرمین آئی ٹی بورڈ کی خصوصی ہدایات پر ان ہاوس ڈویلپمنٹ کے ذریعے آن لائن کرائم رپورٹینگ سسٹم تیار کیا ہے جو موجودہ دور کی ضرورت اور عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگا۔ عوام اس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے تھانے میں جائے بغیر انٹرنیٹ کے ذریعے پولیس کو ہونے والے حادثات او ر واقعات سے آگاہ کرسکیں گے اور آن لائن کرائم رپورٹینگ سسٹم کے ذریعے پولیس کے اعلیٰ افسرا ن بھی ہونے والے حادثات و واقعات اور عوام کی شکایات سے باخبر رہیں گے۔اور اس سے فوری کاروائی میں عمل لائی جاسکے گی ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ نے مزید بتا یا کی یہ سسٹم آئی ٹی بورڈ کی ٹیم نے اپنی مد د آپ کے تحت تیا ر کیا ہے ۔ جس کی نگرانی جناب ظہورالحسن گیلانی سیکرٹری آئی ٹی نے بذات خود کی ۔اور اس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے یہ سسٹم نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد میں کارآمد ثابت ہو گا۔ اس سسٹم کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور رپورٹس پر ہونے والی کاروائی سے بھی آگاہ ہوسکیں گے۔یاد رہے کہ یہ سسٹم صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی طرز پر تیار کیاگیاہے ۔ او رآئی ٹی بورڈ کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے Zero Resources)) کے ساتھ آزاد کشمیر کی عوام کو سہولت فراہم کی ہے۔ تاکہ وہ اپنی شکایات پر ہونے والی کاروائی سے باخبر رہ سکیں۔ جہاں یہ سسٹم عوام کے لیے فائد ہ مند ہوگا۔ وہاں اس کے استعمال سے پولیس کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہوگا۔ اور عوام کی شکایات پر ہونے والی کاروائی کو آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے ساتھ ڈی آئی جی اور ایس پی صاحبان بھی نگرانی کر سکیں گے آئی ٹی بورڈ نے اس سسٹم کو “CROS” کے نام سے متعارف کروایا ہے اور اس سسٹم کے ذریعے عوام کو 24/7سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی ٹیکنیکل ٹیم کو نامزد کیا ہے ۔ CROS”” آزاد کشمیر کے اندر نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد میں موثر ثابت ہو گا اور ملک کے اندر بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔آئی جی پولیس ملک خدا بخش اعوان نے آئی ٹی بورڈ کی اس کاوش کو سراہا اور اس کو عوام اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا۔ اور زور دیا کی جلد از جلد اس کو باقاعدہ فعال بنایا جائے تاکہ عوام اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں میٹینگ میں شریک پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی عوام کی سہولت کے لیے اپنی مد د آپ آن لائن کرائم رپورٹینگ سسٹم تیار کرنے پر IT بورڈ کی کوششوں کو سراہا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.