pti president

میری کوشش برطانیہ کی پارلیمانی سیاست کا محور مسئلہ کشمیر ہو گا . بیرسٹر سلطان

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اس دفعہ برطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی میں بڑی تعداد میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی شرکت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کی سیاست میں اہمیت کا حال ہو گیا ہے اور اب برطانیہ کی پارلیمانی سیاست کا محور مسئلہ کشمیر بھی ہوگا اور میں نے جہاں جہاں بھی برطانوی پارلیمنٹ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائی وہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور اب یہ ممبران پارلیمنٹ میرے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں لندن میں امریکہ کے ایک ہفتے کے دورے سے واپسی پر نومنتخب و سینئر ترین پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی ممبرپارلیمنٹ سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس آف کامنز میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود سے ملاقات میں کہا کہ اب ان سے اور دیگر ممبران پارلیمنٹ سے توقع ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر جارحانہ انداز میں اٹھائیں گے۔ اس موقع پر مرزا خالد محمود نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا انکی انتخابی مہم چلانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ موثر انداز میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے جس طرح ملین مارچ میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے بھرپور شرکت کی تھی۔اب اس سے زیادہ اور بہتر انداز میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے لندن آتے ہیں نو منتخب ممبران برطانوی پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔جبکہ اس سے قبل اپنے دورہء امریکہ کے دوران انھوں نے نیویار سپریم کورٹ میں خطاب، اقوام متحدہ میں اعلی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور وزارت خارجہ میں ملاقاتوں کے علاوہ سینیٹرز و کانگریس مین سے ملاقاتیں کیں اور مسئلہ کشمیر انکے سامنے اٹھایا۔مرزا خالد محمود نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سے آگاہی کے لئے ستمبر میں لندن میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی جسکے مہمان خصوصی بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ہو نگے۔ بعد ازاں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اپنا کینیڈا،امریکہ اور برطانیہ کادورہء ختم کرکے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے جب وہ لندن سے ابو ظہبی ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری آج ابوظہبی سے دبئی آئیں گے جہاں پر وہ پی ٹی آئی دبئی کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.