Migration

منگلا جھیل میں مچھلی اور پرندوں کے شکار پر پابندی دفعہ 144 نافذ

میرپور( )منگلا جھیل میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجہ فاروق اکرم خان نے مچھلی کی بریڈنگ کے دوران جال اور پٹی سمیت دیگر غیر قانونی ذرائع سے مچھلی کا شکار اور نایاب نسل کے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144کے تحت نافذ کر دی اور متنبہ کیا کہ اگر کوئی شخص یا ٹھیکیدار مچھلی ،یا اس اس کا کوئی اہلکار منگلا ڈیم میں خلاف ورزی کا مرتکب پایاگیا تو اس کے خلاف زیر دفعہ APC188کے تحت کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائیگی تاہم اینگلر ز ایسوسی ایشن کے کارڈ ہولڈر اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے یہ اقدامات آزاد جموں کشمیر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مچھلی کے تحفظ اور فروغ کے لیے اٹھا گیا ہے ۔صدر اینگلرز ایسوسی ایشن اور وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے اعزازی گیم وارڈن رمضان دت ایڈووکیٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دیگوار سے پلاک تک کے دریائے پونچھ کو مہاشیر ،نیشنل پارک ڈیکلیئر کیا گیا ہے جو ریاست کی معروف مچھلی مہا شیر ،کی افزائش و تحفظ کی پناہ گاہ ہے اس لیے نیشنل پارک میں باروڈ ،کرنٹ اور زہر آلودہ مادے سے مچھلی شکار کی ممانعت ہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.