ch ashraf

کشمیری دوبارہ بندوق اٹھانے پر مجبور ہو سکتے ہیں چوھدری اشرف

وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے بے پناہ مظالم میں اضافے کے بعد 1989میں کشمیری نوجوان بندوق اٹھانے پر مجبور ہوئے ۔1931 ؁ء سے لیکر اب تک نصف ملین سے زائد کشمیری آزادی اور تکمیل پاکستان کی خاطر اپنے سروں کی فصل کٹوا چکے ہیں ۔2003 ؁ء میں کشمیری مجاہد نے ہتھیار پھینک کر بھار ت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنے کا موقع فراہم کیا لیکن بھارت کے تاخیری حربوں اور چانکیاٹی سیاسی چالوں کے باعث حالات کشمیریوں کو دوبارہ ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر سکتے ہیں آزادکشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا میرپور کی سڑکوں کی تعمیر اور مرمتی کا کام شروع ہو چکاہے وزیراعظم نے جو میرپور کے لوگوں سے وعدے کیے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں میرپور کے عوام با شعور ہیں وہ آئندہ الیکشن میں ذات برادری سے بالا تر ہو کر تعمیر و ترقی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار کوووٹ دیں ۔انٹر نیشنل لیڈر ووٹ لے کر غائب ہو جاتے ہیں میرپو رکے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں آزادکشمیر کی سیاست میں اب تبدیلی آر ہی ہے۔آزاد خطہ میں ریکارڈ تعمیر وترقی پیپلزپارٹی کے دور ہوئی جو اس سے قبل کوئی بھی حکومت نہیں کر سکی ۔خطہ میں بھٹو شہید اور بی بی رانی شہید کے ویژن اور افکار پر عمل کرتے ہوئے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرپور میں سوئی گیس ،لوڈ شیڈنگ اور بالخصوص خالق آباد سڑک کا ایشو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر بارود کا ڈھیر بن چکا ہے جس کو ایک ہلکی سی چنگاری بھی ڈیڑھ ارب انسانی زندگیوں کو تعمیر اجل بنا سکتی ہے مقبوضہ کشمیرمیں اچانک بھارتی قابض افواج کیطرف سے غیر معمولی مظالم اور احتجاجی لہر دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے ۔اقوام متحدہ اور امن پسند ممالک بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکے تا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نکالنے کا ادھورا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.