Madarasa

غیر رجسٹرڈ مدرسے پانچ جون سے پہلے اپنے کاغذات جمع کروائیں

میرپور( ) مفتی حافظ نذیر احمد قادری ضلع میرپور نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مورخہ29-8-2015کو ڈپٹی کمشنر میرپور ایس ایس پی میرپور اور دیگر انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کی میٹنگ ہوئی جس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا انتظامیہ کو بتایا گیا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ میرپور میں دینی مدارس کی کل تعداد 137ہے جن میں پچاس مدارس پہلے سے رجسٹرڈ ہیں 57مدارس کی تفصیلات برائے رجسٹریشن مظفرآباد ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ تیس مدارس ایسے ہیں جن کی رجسٹریشن کی تفصیلات تحصیل مفتی صاحبان کے پاس جمع نہیں کروائی گئی اس میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ ان مدارس کو ایک ہفتہ کا مزید وقت دیا جائے جو مدارس ایک ہفتہ کے اندر رجسٹریشن کے کاغذات جمع نہیں کروائیں گے وہ مدارس انتظامیہ سیل کر ے گی ۔ضلع مفتی میرپور نے غیر رجسٹرڈ مدارس کے مہتمم حضرات کے نام بذریعہ پریس ریلیز وارننگ دی ہے کہ وہ پانچ جون تک اپنے اپنے مدارس کے رجسٹریشن کے کاغذات متعلقہ تحصیل مفتی کے دفاتر میں جمع کروائیں بصورت دیگر انتظامیہ مدارس کو سیل کرنے کی کارروائی کر سکتی ہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.