ajk

تارکین وطن آزاد حکومت سے مایوس ہیں چوھدری سجاول

میرپور( ) حکومت آزادکشمیر نے اوورسیز  کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جس وجہ سے تارکین وطن مایوس ہیں ۔بالخصوص متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادیتوں کی لمبی داستان ہے حکومت آزاکدشمیر نے متاثرین کی بحالی کیلئے نیو سٹی کی تعمیر کیلئے جس جگہ کا انتخاب کیا ہے وہ رہائش کیلئے موزوں نہیں ہے چیئرمین واپڈا نے مجھے خود کہا تھا کہ یہ جگہ کسی بھی طورپر اس پراجیکٹ کیلئے موزوں نہیں ہے مگر حکومت نے یہی جگہ تجویز کی جو ایک المیہ ہے اوورسیز کو میراپیغام ہے کہ اپنے حقوق کی بحالی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں نیو سٹی کے سیکٹر ای اور ڈی ابھی تک نامکمل ہیں انفراسٹرکچر انتہائی ناقص ہے بیوروکریسی اور سیاستدانوں نے کرپشن کر کے اپنی جیبیں بھری ہیں واپڈا کے پاس متاثرین ڈیم کیلئے پیسہ تھا وہ کہاں گیا ؟ ریزنگ پراجیکٹ کی جوڈیشنل انکوائری ہونی چاہئے ہمارا نظام انتہائی کرپٹ ہے میں انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں اس حوالے سے ایک فاؤنڈیشن قائم کرنے کا بھی ارادہ ہے اس پلیٹ فارم سے ہیلتھ اور ایجوکیشن پر کام کرنا چاہتا ہوں ان خیالات کا اظہاربرطانیہ کے شہر نیوکاسل کی ممتاز سیاسی وسماجی شصکیت چوہدری محمد سجاول خان نے کشمیر پریس کلب میرپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے حقوق اور ان کے ساتھ زیادتیوں کے ازالہ کیلئے جنگ لڑونگا انصاف کیلئے مشرکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ چوہدری سجاول خان نے مزید کہا کہ تارکین وطن کے ساتھ ہمیشہ سے زیادتیوں کا سلسلہ روا رکھا گیا بیوروکریسی اور حکومتوں نے حیلے بہانوں سے تارکین وطن کو لوٹا جس کا نتیجہ آج ان کی اپنے وطن کے ساتھ عدم دلچسپی کے طور پر سامنے آرہا ہے سرمایہ کاری رکنے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ ترقیاتی وبلدیاتی اداروں نے تعمیروترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اوورسیز ڈیسک غیر فعال ہے متاثرین ڈیم کو جو پلاٹ دئیے گئے وہ مکان بنانے کے قابل نہیں تارکین وطن کو میرا پیغام ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے میراساتھ دیں تاکہ ہم ایک نئے جذبے کے تحت اپنے حقوق کی بحالی کیلئے کام کر سکیں ۔ چوہدری سجاول خان نے کہا کہ میں انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنے کیلئے ایک فاؤنڈیشن بناناچاہتاہوں جس کے تحت ہیلتھ اور ایجوکیشن پر کام کرونگا بالخصوص غریبوں کو تعلیم اور صحت تک رسائی حاصل ہو سکے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.