Wheat

آزاد کشمیر میں گندم کے آٹے کی فورٹی فیکشن کا کام شروع کر دیا گیا

میرپور( ) محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے بین الاقوامی ادارے مائیکرو نیوٹرینٹ انیشیٹو کینڈا اور عالمی ادارہ خوراک کے تعاون سے آزادکشمیر میں گندم کے آٹے کی آئرن فورٹی فیکیشن کا کام شروع کیا ہے۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد آزادکشمیر بھر کے عوام کو مہیا کیے جانے والے فلور ملوں کے آٹے میں غذائیت کو بہتر بناتے ہوئے ان اجزاء کو شامل کرنا ہے جن کی ضرورت ماں اوربچے کے علاوہ تمام آبادی کو ہوتی ہے۔ اس پروگرام کے عمل میںآنے سے عوام اور بالخصوص خواتین اوربچوں میں غذائیت کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا اور ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خوراک حکومت آزادکشمیر محمد ادریس تبسم ، پروگرام منیجر مائیکرو نیوٹرینٹ انیشیٹو پاکستان ڈاکٹر احسان اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک نعیم اقبال ، فلور مل مالکان چوہدری آفتاب ، سرمد صدیقی اور دیگر نے میرپور میں منعقدہ خصوصی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور ڈاکٹر بشیر چوہدری، صدر این جی اوز کوارڈینیشن کونسل ڈاکٹر طاہر محمود، جنرل سیکرٹری جنید انصاری، صدرکشمیر پریس کلب میرپور الطاف حمید راؤ، سابق صدر پریس کلب سید عابد حسین شاہ، سوشل ویلفےئر آفیسر محمد آفاق قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر سردار محمد شکیل خان، چیف آرگنائزر انجمن تاجراں آزادکشمیر چوہدری محمد نعیم، ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز انجم افشاں نقوی، پروگرام کوارڈینیٹر عبدالواحد خان کے علاوہ این جی اوز اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ڈاکٹر احسان اللہ خان پروگرام منیجر پاکستان مائیکرو نیوٹرینٹ انیشیٹو کینڈا نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر وپاکستان بھر میں ماں اور بچے کی شرح اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ غیر معیاری اور غیر متناسب غذا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام آبادی کو ایسا آٹا فراہم کیا جائے جس میں غذائیت کے تمام اجزاء موجود ہوں اور خون کی کمی کی وجہ سے آئندہ کوئی بھی جان ضائع نہ ہو سکے۔ ہماری فرم کینیڈا سے تعلق رکھتی ہے اور ہم اس وقت دنیا کے ستر سے زائد ممالک میں کام کر رہے ہیں۔ آئرن فورٹی فائیڈ آٹا سستے ریٹ پر دستیاب ہو گا اور ایک عام اور غریب آدمی کی جیب پر کسی بھی قسم کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.