Kharis

ًعرس میاں محمد بخش سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

کھڑی شریف () برصغیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے زائرین کے قافلوں کے لیے مربوط ٹریفک پلان ترتیب دے دیاگیا ہے ۔ عرس کے دوران دربار شریف کی حدود کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا جائے گا زائرین کاداخلہ واک تھرو گیٹ کے ذریعے ہوگا ممکنہ دہشت گردی سے نمنٹے اور جرائم پیشہ افراد کی مشکوک سرگرمیوں پرنظررکھنے کے لیے CCTV کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔ جس کی مانیٹرنگ کے لیے دربار شریف میں کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے۔ اس طرح دیگرجملہ انتظامات بھی مکمل کیے گئے ہیں۔ وہ یہاں دربار عالیہ کھڑی شریف میں سالانہ عرس کے جملہ انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطعی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ایس ایس پی میرپورراجہ عرفان سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ فاروق اکرم، اسسٹنٹ کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب، اسسٹنٹ کمشنرڈڈیال چوہدری محمدایوب، ناظم اوقاف مقصود حسین عباسی، ایکسین برقیات محمدنذیرمغل، ڈی ایچ او میرپور، افسرمال چوہدری راسب ، تحصیلدار محمدرفیق، ایکسین شاہرات محمود ممتاز راٹھور، ڈی ایس پی راجہ کرامت اللہ،نائب تحصیلدارراجہ محمدعارف خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، منیجراوقاف ظہیرالدین بابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو1122 محمدآصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہری دفاع محمداشتیاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدمصاحب راٹھور، اسسٹنٹ ڈائریکٹرچوہدری محمدشبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرشفیق الرحمان ڈار، ایس ایچ اوخواجہ عبدالقیوم کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ حضرت باباپیراشاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر یکم جون کوبعد از نماز مغرب دربارشریف کو غسل دیاجائے گاجبکہ 02 جون کو عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب بعد از نماز ظہرہوگی۔ عرس کے جملہ انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ ، پولیس، محکمہ اوقاف، شہری دفاع، ریسکیو1122 ، بم ڈسپوزل سکواڈ، محکمہ شاہرات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ صحت عامہ سمیت دیگر محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری محمد طارق اور ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دربار عالیہ کھڑی شریف کے احاطہ میں غیر شرعی رسومات کی روک تھام کویقینی بنایا جائے گا جبکہ زائرین کو دربارعالیہ کھڑی شریف میں زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں گی۔انہوں نے کہا دربار عالیہ کے تقدس کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اورقوانین موجود ہیں جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ احاطہ دربار میں سیکورٹی کے انتظامات میں مزید بہتری پیداکرنے کے لیے پولیس اور محکمہ اوقاف کی انتظامیہ کوچوکس کیا جائے گا۔دربارشریف کی سکیورٹی کومربوط بنانے کے لیے پولیس کے ہمراہ شہری دفاع کے رضاکار اور محکمہ اوقاف کاعملہ بھی چوکس رہے گا۔ میونسپل کارپوریشن کے ذمہ صحت وصفائی، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمہ پینے کے پانی کی فراہمی، م حکمہ صحت کے ذمہ دربارشریف پرصحت کی سہولیات فراہم کرناجبکہ دیگرمحکموں کوبھی مختلف ٹاسک دے دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کسی بھی امرجنسی کی صورت میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال میں امرجنسی ڈاکٹرز اور عملہ حاضررہیں گے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور فائربرگیڈ کے ساتھ شہری دفاع اور ریسکیو1122 کا عملہ سرچ اینڈ سویپ کرے گا۔ زائرین کورات گئے تک لنگر فراہم کرنے سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ اوقاف کو ہدایات دے دی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دربار عالیہ کے احاطہ میں غیر شرعی رسومات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ دربار کھڑی شریف کی دکانوں میں بیہودہ اور فلمی گانوں پر پابندی ہوگی۔احاطہ دربار میں ڈھول باجے اور ڈانس کے خاتمہ کو یقینی بنایاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ دربار عالیہ کھڑی شریف سمیت منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس بھرپوراقدامات کررہی ہے۔دربار کے احاطہ میں بھیک مانگنے پرپابندی ہوگی انھوں نے کہاکہ زائرین کو بھی دربار شریف کے تقدس کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے ۔ انھوں نے عرس کے انتظامات کے فول پروف بنانے کے لیے احاطہ کچہری میں کنٹرول بنایا جائے گا تمام متعلقہ احکام کنٹرول روم سے رابطہ میں رہے گے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.