Tehreek e insaf

دو جماعتی نظام نے عوام کو یرغمال بنا کر رکھا ہے زاہد پرویز

لندن (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما زاہد پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو جماعتی نظام نے عوام کو یرغمال بنا یا ہوا تھا تحریک انصاف نے پاکستان کی عوام کو ان کے حقوق کے لیے شعور دیا ،نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس ویژن ہے جو دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس نہیں ہے خیبر پختونخواہ میں پولیس نظام کے علاوہ تعلیمی سسٹم کو بھی جدید طرز پر کیا گیا ہے ۔KPKمیں تحریک انصاف کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کے لیے بجٹ پر کٹ لگانا چاہتی ہے پاکستان کے عوام چیئرمین عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں آئندہ الیکشن میں پاکستا ن میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما زاہد پرویز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف برطانیہ میں بھی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے نوجوان نسل عمران خان کی ایک کال پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ،ڈسکہ میں وکلاء پرپولیس کا تشدد ریاست کی بدترین دہشت گردی ہے اس واقع سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔انہوں نے کہ اکہ پولیس کے گلوں بٹوں نے دو وکلاء کو بے گناہ قتل کیا ایسے واقع کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے تنگ آچکے ہیں ان دونوں جماعتوں نے عوام کو مہنگائی اور جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان میں بنتے ہی غریبوں کو ان کے حقوق دیں گے ۔عدالتوں میں سستا اور فوری انصاف بلا تخصیص ہر شہری کو ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات بدلنے والے ہیں عوام تحریک انصاف کا ساتھ دے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.