JI

جماعت اسلامی کا کوٹلی میں جلسہ تاریخ آزادی کشمیر میں اہم سنگ میل

کھوئی رٹہ ( تحصیل رپورٹر)
جماعت اسلامی کا کوٹلی میں جلسہ عام تاریخ آزادی کشمیر میں اہم سنگ میل ہوگا۔ سراج الحق قوم کا درد رکھنے والے عوامی قائد ہیں ۔ اہلیان کوٹلی اپنے محبوب قائد کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر کوٹلی کا یہ جلسہ عام نئی تاریخ رقم کرے گا۔اسلامی پاکستان ۔ خوشحال پاکستان کے سلوگن کے تحت پوری قوم سراج الحق کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین عوای اتحاد اور مرکزی رہنماء جماعت اسلامی آزادکشمیر حبیب الرحمن آفاقی نے گزشتہ روز جماعت اسلامی حلقہ کھوئی رٹہ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاست دان چاہے وہ حکومت میں ہیں یا اپوزیشن میں ، سب عوام اور انکے مسائل سے لاتعلق نظر آتے ہیں۔قوم حکمرانوں سے مایوس ہے۔ نہ نیم جمہوری حکومت نہ مکمل جمہوری حکومتیں عوام کے لیے ریلیف کا سامان بہم پہنچا سکیں۔ عوام آمریت میں مطمئن تھے نہ نیم جمہوری اور نہ مکمل جمہوری حکومتوں کی کارکردگی سے۔ ان کیلئے ہر نیا دن گزرے دن سے زیادہ برا ثابت ہوا۔ دن بدن عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے‘ ان کا جمہوریت پر سے اعتماد بداعتمادی میں بدل رہا ہے۔ اگر سیاست دانوں نے عوام کی مایوسیاں ختم نہ کیں تو بدترین مسائل میں گھرے لوگوں کا ہاتھ ان کو اس حال تک پہنچانے والوں کے گریبان تک پہنچ سکتا ہے۔ آج سیاست دان اپنے اپنے مفادات کیلئے کارکنوں کو اپنے حریفوں کیخلاف بھڑکا رہے ہیں۔ اس سارے تناظر میں جماعت اسلامی ہی واحد امید کی کرن ہے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ کھوئی رٹہ محمد فیاض بٹ نے کہا کہاس وقت جماعت اسلامی ہی صحیح معنوں میں ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم اس ملک کو صحیح اسلامی اصولوں پر قائم نہ کر دیں۔عوام نے سوشلزم،لبرلزم،سیکولرزم سمیت تمام ازموں کو آزما لیا ہے لیکن ان کے مسائل حل نہیں نہ ہی انہیں کوئی ریلیف ملا ہے انہوں نے کہا عوام کو اب اسلام ازم کی ضرورت ہے اجلاس سے خطاب کرے ہوئے امیر جماعت اسلامی حلقہ کھوئی رٹہ توصیف آفاقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب بھی اسلام کا نام لیا جاتا ہے مغرب سے مرعوب نام نہاد د انش ور منہ ٹیڑھا کرکے رجعت پسندی اور ملائیت و پاپائیت کے طعنے دینے شروع کردیتے ہیں تاریخ سے نابلد ان دانش وروں کو شائد یہ علم نہیں کہ پاپائیت اور تھیو کریسی مغرب کی پیداوارہے اور اسکی ابتدا مغرب کے کلیساسے ہوئی تھی اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ میں کبھی بھی کہیں بھی ملائیت اور پاپائیت کا ثبوت نہیں ملتااور نہ ہی اسلام میں اسکا کوئی تصور پایا جاتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ کھوئی رٹہ سرمد عزیز علائی نے کہا کہ آج عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور حقیقی تبدیلی کا ماخذ صرف اور صرف قرآن پاک،سیرت رسولؐ ،سیرت صحابہؓ ور سیرت خلفائے راشدینؓ ہے اس کے علاوہ اگر کوئی تبدیلی اور انقلاب کی بات کرتا ہے تو عوام کو بے وقوف بناتا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے حقوق غصب کرنے والوں کے گریبان سے پکڑ کر انہیں ایوان ہائے اقتدار سے باہر نکال دیں۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن کھوئی رٹہ محمد اشفاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پوری انسانیت سسک رہی ہے کافرانہ اور ظالمانہ نظام نے انفرادی اوراجتماعی پر سطح پر انسانیت کو پستی میں دھکیل دیاہے،انسانیت کو جہنم کی طرف دھکیلا جارہاہے، جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی تکمیل کا علم بلند لے کراٹھی ہے اپنے آپ کو بھی جہنم کی آگ سے بچاناہے اور اپنے اہل وعیال کو بھی بچانا ہے اور مخلوق خدا کوبھی بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو آگ کے عذاب سے بچاناامت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی کے کارکن نے اپنے پورے شعور کے ساتھ ا س راستے کو اختیار کیاہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماء جماعت اسلامی محمد معروف شاہد مغل نے کہا کہ یہ اللہ کا شکرہے کہ ہمیں ایک ایسی اجتماعیت ملی جس نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی بندگی پر راضی کیا اور پورے شعور کے ساتھ کیا ۔ امت کے مقصد وجود سے آگاہی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماء پاپا اعظم چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کا کردار ستر سالوں سے عوام کے سامنے ہے۔ قوم کی ہر مشکل گھڑی میں جماعت کی قیادت اور کارکنان عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ جماعتی قیادت کبھی مشکل وقت میں ملک سے نہ تو فرار ہوئی ہے اور نہ بیرون ملک سیٹل ہوئی۔ قوم کا درد اور گم رکھنے والے ہمیشہ قوم کے درمیان رہتے ہیں۔ جماعت اسلامی اس ملک میں نطام مصطفی کے لیے کوشاں ہے اور اسلامی انقلاب کی منزل کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پرانعام الحق چوہدری، ولایت حسین چوہدری، راجہ عبدالجبار، مسعوداحمد، حاجی افضل دیگر لوگ بھی موجود تھے۔
Back to Conversion Tool

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.