Dhangri

اسلام کی تبلیغ میں اولیاء کرام کا کردار قابل قدر ہے پیر عتیق الرحمن

میرپور( )جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین مولانا پیر محمد عتیق الرحمنہے کہ اولیاء کرام مشائخ عظام نے دین کی تبلیغ و اشاعت میں مثالی اور بنیادی کردار ادا کیا خصوصاً برصغیر پاک وہند میں مشائخ عظام نے ہی اسلام پھیلایا مقبولان بارگاہ کی اشاعت و باطنی توجہ سے لوگ اسلام سے آشنا ہوئے اور باطل مذاہب کو چھوڑکر دین اسلام اختیار کیا اور الحمد اللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسوقت ساری دنیا میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں دو ارب کے قریب مسلمان موجود ہیں جو عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت پر کامل ایمان رکھتے ہیں پیر محمد عتیق الرحمن آستانہ عالیہ فیض پو ر شریف میں معروف روحانی پیشواء حضور قبلہ حضرت صاحب رحمتہ اللہ علیہ فیض پور شریف کے 24ویں سالانہ عرس مبارک کے اجتماع عام سے خطا ب کررہے تھے ۔عرس میں قرب و جوار اور دور و دراز سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور مزارات مبارکہ پر حاضری کی سعادت حاصل کی ۔مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا واضح ارشاد ہے کہ خبردار اللہ کے ولیوں کے لیے کوئی خوف نہیں اور نہ ہی وہ کبھی غمگین ہونگے بلا شبہ خدا تبارک و تعالیٰ کے خوف سے زندگی گزارنے والے آخرت کی تکلیفوں سے ہمیشہ کے لیے نجات پا جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نماز عبادت ہے اور بندگی فقط اللہ تبارک و تعالیٰ کے لیے ہے اور نماز میں سورۃ فاتحہ کا پڑھا جانا ضروری ہے اور سورۃ فاتحہ میں موجود ہے کہ اللہ ہم تیری بندگی کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں ہمیں سیدھے راستے پر چلا اور راستہ ان لوگوں کا جن پر تیرا انعام ہوا ۔پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا کہ مقام ولایت اتنا بلند مقام ہے کہ نماز کی حالت میں بھی بندہ ملتمس ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے مقبول بندوں کے راستے پر چلا یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مشائخ عظام ظاہری زندگی میں ہوں توعبادت و ریاضت میں منہمک ہوتے ہیں اور جب دنیا سے چلے جاتے ہیں تو ان کی قبور پر بھی قرآن مجید کی تلاوت کلمہ طیبہ درود شریف اور ذکر و اذکار کے تحفے اور ڈالیاں انہیں پیش کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حضور قبلہ عالم حضرت رحمتہ اللہ علیہ فیض پور شریف نے ہمیشہ سنت و شریعت کا درس دیا اور آپ کی بارگاہ میں حاضر ہونے والے اسلام کے بنیادی احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہوتے آپ کی تربیت کا یہ اثر تھا کہ آپ کے متعلقین خلاف سنت کسی عمل کو کبھی پسندنہ کرتے بڑوں کا ادب ،چھوٹوں پر شفقت ناپ تول میں انصاف لینا دینا دائیں ہاتھ سے حسد اور غیبت سے نفرت پانچوں فرض نمازیں با جماعت وسائل ہوں تو زندگی میں ایک حج کی لازمی ادائیگی اور مسلک حقہ اہلسنت و جماعت پر استقامت کا آپ نے ہمیشہ درس دیا ۔انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں آج امت مسلمہ میں مکمل اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے اسلام دشمن پاورز مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کے منصوبے بنا رہے ہیں عملی اتحاد کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ قائم رہے گا کسی طاغوتی و ابلیسی قوت کو ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے ۔نظامت کے فرائض سید غلام یٰسین گیلانی نے ادا کیے ختم شریف مولانا محمد اشرف نقشبندی نے پڑھا ،سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے دعا کی جس میں بے شمار ختم قرآن کلمہ طیبہ درود شریف دلائل الخیرات شریف کے ختمات اور دیگر اوراد و وظائف کثیر تعداد میں شامل تھے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.