Untitled-1

زوبیا سکول فار سپیشل چلڈرن جیسے فلاحی ادارے ہماری توجہ کے مستحق. کاشف رشید

اسلام میں انسانیت کی خدمت پر زیادہ زور دیا گیا ہے اور وہی انسان دنیا وآخرت میں کامیاب ہے جو اللہ کے بندوں سے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ان سے پیار اور خدمت کرتا ہے ہمارے پیارے نبی کریم ؐ پر جب ایک بڑھیا کوڑا پھینکتی تھی تو ایک دن اس نے کوڑا نہیں پھینکا تو آپ ؐ کو پتہ چلا کہ وہ بیمار ہے تو اس کی تیمارداری کے لیے آپ ؐ اس کے گھر گئے تو وہ بڑھیا اپنے کیے پر شرمندہ ہوئی معافی مانگی اور اسلام بھی قبول کیا ۔قارئین کرام انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے میرپور میں بے شمار فلاحی ادارے سماعت سے محروم ،گونگے ،بہرے، جسمانی معذور بچوں اور افراد کے لیے اپنی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔ ان اداروں کے سربراہان سٹاف اور ان اداروں سے تعاون کرنے والے وہ لوگ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں دنیا عارضی ہے اور ہم سب کو اپنے اللہ کی طرف لوٹ کر واپس جانا ہے ہمیں اس مختصر سی زندگی میں آخرت کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور اکٹھا کرنا چاہیے۔ قارئین کرام بہت سے انسان اس دنیا میں ا یسے بھی ہیں جو نیکی کے کام چھپ کر کرتے ہیں ہر انسان کے اندر اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھا ہوتا ہے لیکن انداز ہر انسان کا مختلف ہوتا ہے ۔میرے انتہائی واجب الاحترام بھائی سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفر اقبال نے کچھ دن پہلے فون کال کر کے بتایا کہ چوہدری محمد اشرف جو وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی تعینات ہوئے ہیں وہ ہمارے ادارے کے جسمانی معذور بچوں کو ادارہ ہذا کی طرف سے یونیفارم تقسیم کرینگے اور شجر کاری مہم کا آغاز بھی کرینگے خواجہ ظفر اقبال نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور خواجہ ساجد پہلوان بھی معاون خصوصی کے ساتھ ہونگے تو آپ نے بھی ضرور اس تقریب میں شریک ہونا ہے اس سے قبل اس ادارہ کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں تھا میرے لیے حیرانگی کی بات تھی اور خوشی بھی ہوئی خواجہ ظفر اقبال نے اس سے قبل مجھ سے کبھی کوئی ذکر نہیں کیا کہ وہ اپنی عملی زندگی میں ایک فلاحی ادارہ بھی چلا رہے ہیں ۔قارئین کرام میں خواجہ ظفر اقبال کی دعوت پر ان کے فلاحی ادارے ٹھیک گیارہ بجے پہنچ گیا خواجہ ظفر اقبال کے ہمراہ ان کے قریبی دوست سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس چوہدری بابر شہزاد اور ادارہ ہذا کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر غفران حیات غوری اور سپیشل بچوں کے والدین بھی موجود تھے ۔ادارہ کے اندر تمام چیزیں خوبصورت انداز سے رکھی ہوئی تھیں جگہ کم تھی لیکن انتہائی قرینے سلیقے سے تمام چیزیں اپنی اپنی جگہ رکھی ہوئی تھی خواجہ ظفر اقبال نے بتایا کہ یہ ادارہ (زوبیا سکول فارسپیشل چلڈرن ) میں نے اپنی بھانجی زوبیا (مرحومہ )کے نام سے قائم کیا ہے میری بھانجی زوبیا انگلینڈ میں پیدا ہوئی اور وہ پیدائشی جسمانی معذو ر تھی اور آٹھ سال کی عمر میں اس کی وفات ہوئی ۔زوبیا کے والدین جو میری بہن اور بہنوئی ہیں نے اپنی بیٹی کو انگلینڈ میں جسمانی بچوں کے ادارے میں داخل کروایا تھا جہاں انہوں نے ہر طرح کی سہولت دے رکھی تھی لیکن اس کی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئی ۔انگلینڈ میں معذور بچوں کو عام انسانوں کے مقابلے میں زیادہ سہولت دی جاتی ہے اور خیال بھی رکھا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں فلاحی ادارے ہی کام کرتے ہیں ان میں اکثر کو مالی وسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔میری بھانجی کی وفات کے بعد میرے بہنوئی اور بہن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی بیٹی کے نام سے جسمانی معذور بچوں کے لیے ادارہ قائم کریں تو وہ انگلینڈ سے ادارے کے لیے سامان بھی بھیج سکتے ہیں تو اس سلسلہ میں میرپور میں کرائے کی بلڈنگ لے کر جسمانی معذور بچوں کے لیے انگلینڈ سے سارا مکمل سامان منگوایا جو شاید پاکستان میں کسی بھی ادارے کے پاس ایسی کرسیاں اور سامان نہیں ہو سکتا ہم نے دسمبر 2010میں جسمانی معذور بچوں کے لیے ادارے کا آغاز کیا ابتدا میں صرف تین بچے تھے جو بتدریج اضافہ کے ساتھ تیس سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہمارے ادارے میں جسمانی معذور بچوں کی ورزش کے لیے ہمارے پاس ایکسپرٹ فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر غفران حیات غوری ہیں جو سپیشل بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرواتے ہیں جن میں کئی بچے ایسے تھے جو خود کھڑے نہیں ہو سکتے تھے اور بعض بیٹھ نہیں سکتے تھے لیکن ڈاکٹر غفران حیات غوری کی انتھک محنت و کوشش سے جسمانی معذور بچے خود کھڑے اور بیٹھنا شروع ہو گئے ہیں ۔قارئین کرام خواجہ ظفر اقبال نے بتایا کہ ادارہ ہذا میں تعلیم وتربیت کا بھی انتظام ہے بچوں کو بولنا ،پڑھاناسکھاتے ہیں اور ہمارا جو سٹاف ہے وہ بھی اخلاص کے ساتھ بچوں کے ساتھ پیش آتا ہے والدین سے بڑھ کر بچوں کی نگہداشت کی اجاتی ہے ان کے کھانے پینے کا خیال رکھا جاتا ہے ۔قارئین کرام معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد اشرف نے ادارہ ہذا کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا معذور بچے ہمارے معاشرے کا حصہ اور خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔فلاحی ادارے معذور بچوں کی تعلیم وتربیت کر کے حکومت کا بوجھ تقسیم کر رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید فلاحی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ادارہ ہذا کو اراضی کے حصول کے لیے حکومت سے رابطہ کر کے جو ممکن ہو سکا تعاون کرینگے ۔تقریب کے میزبان و چیئرمین ادارہ خواجہ ظفراقبال نے ادارہ ہذا کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔مہمان خصوصی چوہدری محمدا شرف کی تقریب آمد پر معذور بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف سپیشل بچوں کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے ۔تقریب سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ ساجد پہلوان نے بھی خطاب کرتے ہوئے ادارہ ہذا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پورے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا او ر کہا سپیشل بچوں کی نگہداشت کرناآسان کام نہیں ایسے ادارے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا ہمارے تعاون اس ادارے کے ساتھ رہیگا ۔تقریب میں سپیشل بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیے اور اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری محمد اشرف نے ادارہ کی طرف سے جسمانی معذور بچوں کو سکول کے یونیفارم بھی تقسیم کیے اور شجر کاری مہم کا آغاز بھی ادارہ ہذا میں کیا ۔معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے ادارہ ہذا کو نقد عطیہ بھی دیا ۔قارئین کرام خواجہ ظفر اقبال نے بتایا کہ اگر حکومت سرکاری سطح پر ادارہ ہذا کے لیے زمین مختص کرے تو مستقبل میں جسمانی معذور بچوں کے لیے سکول کالج اور ہاسٹل بنائینگے جو ایک کمپلکس کی شکل میں ہوگا اور ہر طرح کی سہولت بچوں کو فراہم کرینگے ۔خواجہ ظفر اقبال نے کہا کہ مجھے شدت سے اندازہ ہے کیونکہ میرے ایک بھائی جو 32سال اور ایک بہن22سال کی عمر میں وفا ت پاگئے تھے دونون جسمانی معذور تھے عام حالات میں بچوں کا خیال رکھنا مشکل ہوتا ہے تو سپیشل بچوں کی نگہداشت انتہائی مشکل کام ہے لیکن یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزماتا ہے کسی کو اولاد دے کر کسی کو اولاد نہ دے کر اور کسی کو اولاد دے کر واپس لے لیتا ہے اور معذور بچوں کی پیدائش میں والدین کے لیے ایک صبر کا امتحان ہے کہ وہ اس امتحان میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں ۔قارئین کرام فلاحی ادارے جو حقیقی معنوں میں اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں وہ قابل تحسین ہے ہمیں ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور تعاون بھی کرنا چاہیے میرپور کے رہنے والے شہری اس ادارے کا ضرور وزٹ کریں جو میں نے تحریر کیا اس سے بڑھ کر ہی پائینگے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک کام کرنے کی توفیق دے اور خواجہ ظفر اقبال اور ان کے عزیز و اقارب کو مزید استحکام عطا کرے کہ وہ نیکی کا کام جاری رکھ سکیں

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.