ajk

تعلیمی پالیسی 2009پر علمدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے آزادکشمیر سکول ٹیچر ز آرگنائزیشن

میرپور(سٹاف رپورٹر)آزادکشمیر سکول ٹیچر ز آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان چوہدری مطلوب حسین بزمی وائس چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری گلزار احمد تحصیل صدر سماہنی نذیر احمد شاہین ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالغفور ضلعی صدر عمران چوہدری محمد اکرم چوہدری مشتاق احمد چوہدری اورنگزیب چوہدری پرویز اختر آف بنڈی طاہر محمود جاوید اقبال آف کنڈ ماجد خان چوہدری ریاض اور ماسٹر عبدالرحمان نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت آزادکشمیر کے وزیر خزانہ وزیراعظم آزادکشمیر اور مقامی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی پالیسی 2009پر علمدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے مہنگائی کے تناسب سے پے سکیلزریوائز کیے جائیں ایڈھال ریلیفز کو بنیادی تنخواہ کا حصہ بنایا جائے تعلیمی پالیسی کے مطابق تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر کے ہائر سیکنڈری سکولز قائم کیے جائیں اساتذہ کے نئے مرتب شدہ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تا کہ اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش دو ر ہو سکے ۔انہوں نے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری محمد منیر ناز سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد حکومت بھر میں دونوں پینلوں کے اساتذہ کی مذاکراتی ٹیم پر ضلع میں تشکیل دی جائے اور احتجاجی جلسے جلوس کرنے کی بجائے بجٹ تک ہر ہفتے جمعہ والے دن یا اتوار کو ہر تحصیل و ضلع میں پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے جو وفاقی و صوبائی اسمبلیوں اور آزادکشمیر اسمبلی میں بجٹ کی پیشگی تک جاری رہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے اب فوری اقر انقلابی اقدام اٹھانے کا وقت ہے اسی ہفتے احتجاجی پروگرام اٹھانے کا جائزہ لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کو وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور نہ کسی روڈ بلاک کرنا چاہتے ہیں نہ ہی حکومت آزادکشمیر یا پاکستان کے لی کوئی مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں آمدہ بجٹ سے پہلے پریس کلبوں کے سامنے ہر ہفتے مختصر وقت میں صرف اساتذہ نمائندگان احتجاج ریکارڈ کرائیں انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ قائدین مسائل اجاگرکر رہے ہیں ہم انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر حکومت کے لیے یہ ناکافی سرگرمیاں تھیں انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کی بھی ضرورت ہے وفاقی وزیر خزانہ سے فوری ملاقات کی بھی ضرورت ہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.