Mian Muhammad

چوھدری اشرف کی میاں محمد بخش کے دربار پر حاضری

میرپور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے عظیم روحانی پیشوا بابا پیرا شاہ غازی دمڑی والی سرکارؒ اور حضرت میاں محمد بخش ؒ رومی کشمیر کے دربار کھڑی شریف جا کر حاضری دی اور دونوں مزارات پر چاردر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی آپ کے ہمراہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے بھی حاضری کی سعادت حاصل کی ۔دعا کے بعد دربار کھڑی شریف کے ریسٹ ہاؤس میں ایک روحانی پاکیزہ محفل کلام سیف الملوک ہوئی جس میں چوہدری محمد اشرف نے ملک کے عالمی شہرت یافتہ کلام حضرت میاں محمد بخش سرکار کے ایوارڈ یافتہ چوہدری کرامت کھڑی سے سیف الملوک بڑی محبت عقیدت شوق جذبہ سے سنا اور پسند کیا بڑی خوبصورت آواز میں ریسٹ ہاؤس میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے کلام سنا اور بہت پسند کیا اور محفل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور ان ولیوں کے صدقے سے پہلے بھی ایک دوبار ریسٹ ہاؤس میں کرامت کھڑی کو دعوت دے کر کلام سیف الملوک سننے کا شرف حاصل کیا ہے اس قدر ان کی آواز میں سوز ہے کہ انسان کے دل پر گہرا اثر کرتا ہے انشاء اللہ مجھے اور دیگر ساتھیوں کو یہ عارفانہ کلام آج سن کر دل اور روح خوش راضی ہو گئی ہے بلکہ ایمان تازہ ہو گیا ہے اور تمام شخصیات نے خوبصورت کلام پڑھنے پر کرامت کھڑی کو اچھے الفاظ میں داد بھی دی اور بہت سراہا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کرامت کھڑی کو بڑی محبت سے اپنی رہائش گاہ میرپور میں آنے کی دعوت دی اور محفل میں امت مسلمہ کی سللامتی پاکستان کی بقاء کے لیے دعا بھی مانگی گئی ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.