Untitled-1 copy

بابائے گوجری رانا فضل حسین کی خدمات کا اعتراف کیا جانا چاہیے

میرپور(نمائندہ خصوصی) بابائے گوجری رانا فضل حسین ریاست جموں وکشمیر کے ممتا ز دانشو ر ہیں جنہوں نے گوجری کے علاوہ دوسری ریاستی زبانوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی گوجری شاعری کے حوالے سے معروف نقاد اور محقق پروفیسر محمد نذیر مسکین نے ’’رانا فضل حسین کی گوجری شاعری کا تنقیدی جائزہ ‘‘کے عنوان سے کتاب لکھی ہے جسے گوجری ادبی سنگت میرپور نے بڑے اہتمام سے شائع کیا ہے یہ اپنے موضوع کے اعتبار سے ایک اہم اسلوب کی حامل تصنیف ہے جس کے مطالعہ سے گوجری کے عصری ادب کو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے فاضل نقاد نے بابائے گوجری کی شاعری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بڑے محققانہ انداز میں لیا ہے ان کی اس کاوش سے رانا صاحب کی ہمہ جہت شخصیت کو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے گوجری کے شعری مزاج کی تشکیل میں ان کی کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں شاعری کی جملہ اصناف میں ہیت کے جو تجربے کیے گئے وہ نہ صرف گوجری بلکہ دوسری زبانوں کے قلمکاروں کو رہنمائی مہیا کرتے ہیں پروفیسر نذیر مسکین نے گوجری شاعری کے اجمالی جائزہ میں کلام فضل کی فنی اور فکری خصوصیات کا جس چابکدستی سے جائزہ لیا ہے اس کے سبب وہ ایک بڑے نقاد کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.