pti president

حلقہ 125 میں دھاندلی کے ثابت ہونے کے بعد 2013 الیکشن کی حیثئت بھی نہیں رہتی . بیرسٹر سلطان

میرپور /نیو یارک
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ 125 میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دینا انتہائی اہم ہے اس سے نہ صرف عمران خان کے چار مہینہ تک دھرنا دینے کا فائدہ ہوا بلکہ اس فیصلے سے سارے الیکشن کی کوئی کریڈیبلیٹی بھی باقی نہیں رہی لہذا اب ضرورت امر کی ہے کہ فوری طور پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں دوبارہ انتخابات ہونے چاہیں۔آزاد کشمیر میں میرپور سے ضمنی الیکشن میں میری کامیابی اورخواجہ سعد رفیق کی نا اہلی سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ پی ٹی آئی ایک مقبول جماعت ہے اور صحیح موقف رکھتی ہے۔ لہذا پاکستان میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ عام کی صدارت چوہدری ظہور نے کی ۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں کشمیری و پاکستانی پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور اوور سئیز کشمیریوں و پاکستانیوں کے لئے پی ٹی آئی آواز بلند کرتی رہے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم اس بات پر حق بجانب ہیں کہ ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ کیونکہ نواز شریف کے پاس اب مینڈیٹ نہیں رہا کیونکہ یہی حرکت مسلم لیگ ن نے میرپور میں میرے ضمنی انتخاب میں بھی کی اور کراچی میں بھی مسلم لیگ ن نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی اور ن لیگ کی حمایت کے باوجود جماعت اسلامی کے امیدوار کی زمانت ضبط ہو گئی۔ان حالات میں صرف عمران خان ہی ملک کو نکال سکتے ہیں لہذا ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں اوران چار حلقوں کے نتائج کو کھولا جائے جنکا مطالبہ عمران خان بار بار کرتے آرہے ہیں تاکہ بڑے بڑے کردار سامنے آسکیں لہذا اب وقت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں بیرون ممالک کے دورے پر اسلئے آیا ہوں کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم و بریت میں اضافہ ہو گیا ہے اورآل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤ ں کو گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندؤوپنڈتوں کی بستیاں آباد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔لہذا اس صورتحال میں میں اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہوں کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کروں اور بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں لا کھڑا کروں۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیر عوام کو حق خود ارادیت دے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.