Untitled-1 copy

شہدائے لیپا کانفرنس 6 مئی کو گورنمنٹ انٹر کالج پونا میں منعقد ہو گی . مطلوب حسین بزمی

میرپور( ) شہدائے لیپہ ہیروزکانفرنس شایان شان طریقے سے آج 6 مئی 2015دن10:30بجے دن نور عالم شہید ستارہ جرات گورنمنٹ انٹر کالج پونا کے ہال میں منعقد ہو رہی ہے ۔ جس میں کرنل حق نواز کیانی شہید ستارہ جرات ، میجر صابر شہید ستارہ جرات، صوبیدار چوہدری محمد صادق شہید ستارہ جرات ، نور عالم شہید ستارہ جرات اور دیگر 21شہداء اور غازیوں کے عظیم فوجی کارنامہ پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ تقریب کے لیے ہال کو شہداء کی تصاویروں وادی لیپہ کے تاریخی تصویروں اور فوجی کمانڈوز کی تصویریں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ تقریب مقامی سطح پر انعقاد پذیر کی جا رہی ہے جس میں وادی سماہنی سے تعلق رکھنے والی چیدہ چیدہ شخصیات شرکت کریں گی ۔اساتذہ طلباء اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔ غیر نصابی سرگرمیوں کرکٹ، بزم ادب گروپ کے تحت تلاوت ،نعت شریف کے مقابلوں میں طلباء واساتذہ کو بیسٹ ایوارڈ ٹرافیاں دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انتظامیہ کمیٹی کے چےئرمین مطلوب حسین بزمی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.