jk

ریاست جموں کشمیر کی آئنی حیثیت کو کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دیں گے سعید انصاری

میرپور(نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے تنظیمی امور پر غور عوض کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس محاذ کے مرکزی صدر ناصر سعید انصاری ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محاذ کے سیکرٹری جنرل میاں شفیق ڈپٹی سیکرٹری جنرل زیڈ اے دت کے علاوہ گلنار احمد اصغر ڈار سمیت محاذ کے سٹی میرپور کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میرپور سٹی کی تنظیم نو کو مزید بہتر بنانے کے لیے تنظیمی کمیٹی قائم کی گئی جس میں زیڈ اے دت میاں شفیق محمد امین انصاری عمر مشتاق انیس انصاری اور گلنار احمد کو ممبر نامزد کیا گیا ۔اجلاس میںیہ فیصلہ کیا گیا کہ میرپور سٹی اور آزادکشمیر بھر میں محاذ کی نئے سرے سے تنظیم نو کی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محاذ کے مرکزی صدر ناصر سعید انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں محاذ کا کردار واضح طو ر پر سامنے آئے گا ہم وطن کی وحدت کی بقاء کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں بعض عناصر آزادکشمیر کو صوبہ بنانے کی تجویز پیش کر رہے ہیں ایسی تجاویز اور پیش رفت کی سختی سے مزاحمت کی جائے گی ۔ریاست جموں کشمیر کی آئینی حیثیت کو کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دیا جائے گا مقبوضہ کشمیر میں ہندؤ خاندانوں کی آباد کاری غیر قانونی ہے ہم ہندوستان کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.