sc

شریعت کورٹ میں ججز کی تعینا تی ماورائے آئین ہے . صدر بار ایسوسی ایشن میرپور

میر پو ر (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن میر پور کے صدر مظفرعلی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ شریعت کورٹ آزاد جموں کشمیر میں نئے تعینات ہونے والے ججز کا معاملہ صریحاًخلاف قانون و میرٹ اور ما ور اآئین ہے ان ججز کی فراغت اور ان کے محر کا ت واسبا ب کے مکمل احتساب تک وکلاء کا احتجا ج جا ری رہے گا اور اس سلسلہ میں بعض ذمہ داروں کی جا نب سے وکلاء برادری کے اند ر ریشہ دوانیوں اور دھڑے بندیوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کیا جا ئے گا ،ایک پریس رلیز کے ذریعہ انہوں نے اپنے موقف کا اعادہ کر تے ہو ئے کہا کہ حا لیہ تعیناتیوں سے عدلیہ جیسے ادارہ کا وقار بری طرح مجروع ہو ا ہے ،اور گلی محلوں کی سطح پرپیسے اور چمک کی بنیا د پر اعلی عدالتوں میں ججز کی تعیناتیوں بارے چہ گوئیاں ہو رہی ہیں جو آزاد کشمیر کی مثا لی عدلیہ کے لیے اسکی نیک نا می پر سیاہ دھبہ کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ وکلاء اعلیٰ عدلیہ کی سا کھ اور ریاست کے اند ر آئین اور قا نون کی بالا دستی اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کے لیے ایسوسی ایشنوں میں ایک مثا لی اتحا د کے ذریعہ حصول مقا صد کی جد و جہد کر رہے ہیں جو یقیناًکا میا بی کی منا زل سے ہمکنا ر ہو گی ،انہوں نے مزید کہاکہ ممبران با ر کو نسل دراصل اپنی متعلقہ با ر ایسوسی ایشنز کے دئیے گئے مینڈیٹ کے حا مل ہو تے ہیں وہ اپنے رائے دھند گان کی منشاء کے مفا ئرکو ئی موقف اپنا نے کے مجا ز نہ ہیں بعض حلقے ممبران با ر کو نسل کو سبز با غ دکھا کر آزاد کشمیر کے جملہ وکلاء کے متوازی قوت کے طور پر ابھارنے کر نے کی سازش میں مصروف ہیں جو نہ صرف آزادکشمیر با رکونسل جیسے ادارہ کے مفاد اور وقار کے منافی ہے بلکہ اس نے وکلاء کے درمیان دھڑے بندی سے عدلیہ جیسے باوقار ادارہ کو بھی نقصان پہنچنے کا امکان ہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.