neelum

تعلیمی پیکج کو ہر صورت منظور کیا جائے. وفاقی حکومت منفی رویہ ترک کرے. ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل نیلم

مظفر آباد () تعلیمی پیکج کی عدم منظوری ، ریاستی عوام وفاقی حکومت کیخلاف سراپااحتجاج ، پاکستان کے بلاتنخواہ سپائیوں کوتعلیمی پیکج سے محروم رکھنا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ آزاد خطہ میں تعلیمی پیکج کی منظوری میں رکاوٹ بننے والون کو عوامی عدالت میں ننگا کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے عوام پر تعلیم کے دروازے بند کرنے سے باز رہے ہیں کیونکہ وفاقی حکومت کی اس حرکت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کوبھی منفی پیغام جائیگا۔ کشمیریوں کو، ن اور م کے چکر میں ڈال کر عوام کے بنیادی حقوق کااستحصال کسی صورت نہیں ہونے دینگے اور وفاق میں ن لیگ کی حکومت کواپنی اس حرکت پرپچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ 40 سالوں تک مسلم کانفرنس کے تلوے چاٹ کرجن لوگوں نے عزت حاصل کی اور پھر مسلم کانفرنس کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر اپنے ذاتی مفادات کے لیے ن لیگ کے ترجمان بننے والوں کو یہ ترجمانی مہنگی پڑیگی ۔ نیلم کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کے بنیادی حق کے تعلیمی پیکج کی راہ میں روڑ ے اٹکانے والوں کو نیلم کے عوام نے پہلے بھی مسترد کیا۔اور آئندہ بھی ان لوگوں کو منہ کی کھانا پڑیگی ۔ آزادکشمیر کے عوام پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں وفاقی حکومت معاملہ کی نزاکت کااندازہ لگاتے ہوئے فوری طور پر ریاستی عوام کو ان کابنیادی حق تعلیمی پیکج دے ورنہ آزادکشمیر کے عوام بالعموم اور ضلع نیلم کے عوام باالخصوص وفاقی حکومت کیخلاف سڑکوں پرنکلیں گئے جس کی تمام ترزمہ داری مسلم لیگ ن پر ہوگی ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.