Land

محکمہ مال کو کمپیوٹرائز کرنے کا کام شروع کر دیا گیا . چئیر مین آئی ٹی بورڈ

آزاد جموں و کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا بنیادی حکومتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے ایک اور انقلابی قدم ۔ محکمہ مال سے متعلق عوامی سہولیات کے حصول میں مشکلات اور شکایات کے ازالہ کیلئے محکمہ مال کی کمپیوٹرائزیشن پر باقاعدہ کا م کا آغاز کر دیا گیا۔
آج دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر آئی ٹی بورڈ کے محکمہ مال سے متعلقہ پراجیکٹ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالہ سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جناب منسٹر آئی ٹی( چیئر مین آئی ٹی بورڈ )محمد مطلوب انقلابی نے کی تقریب میں جناب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نعیم احمد شیراز ،سیکرٹری اطلاعات ، آئی ٹی و سیاحت ظہورالحسن گیلانی ، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈمحمد سرور گوندل ،کمشنر پونچھ ڈویژن ،کمشنر بحالیات ، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ متعلقہ اضلاع کے ڈی سی واے سی صاحبان اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے آفیسران کے علاوہ متعلقہ فرم کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز جناب سیکرٹری آئی ٹی نے تلاوت کلام پاک اور تعارفی خطاب کے ساتھ کیا جس کے بعد ڈائر یکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ نے پراجیکٹ کے ارتقا ئی جائزہ کے ساتھ حاضرین کو پراجیکٹ کی بنیادی افادیت سے روشناس کرواتے ہوئے کہا کہ یہ آئی ٹی بورڈ کا دیرینہ خواب تھا جو آج حقیقت میں ڈھل چکا ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ اس کاوش سے ریاست میں گڈگورننس کو حقیقی معنوں میں فروغ ملے گا ۔ انہوں نے چیئرمین آئی ٹی بورڈ سے کہا کہ اس ضمن میں اور سیز کشمیریوں کے لیے بھی خصوصی کاؤنٹر بنوانے کے لیے قانون سازی کروائی جائے تاکہ وہ بیرون ملک سے ہی زمینوں کی خرید و فروخت اور منتقلی آسانی سے کر سکیں۔ تقریب میں آئی ٹی بورڈ اور متعلقہ فرم کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ اورتحصیل ہٹیاں ، دھیر کوٹ اور ڈڈیال کے زمین مالکان کی ڈیٹا انٹری کے ایگریمنٹ پرجناب سیکرٹری آئی ٹی اور متعلقہ فرم کے نمائندگان نے دستخط کیے جس کے ساتھ ہی ریاست میں لینڈ ریکارڈ سسٹم کی کمپیوٹرائزیشن کا سرکاری طور پرآغاز ہوگیا ۔ابتدائی طور پر اس منصوبہ کے تحت ہٹیاں ، دھیرکوٹ اور ڈڈیال سے متعلقہ تحصیلوں کے زمین مالکان بنیادی سہولیات مثلاً نقل فرد اور خسرہ گرداوری وغیرہ تک آن لائن دسترس حاصل کر سکیں گے اور سروس سینٹر میں فیس جمع کروا کر آدھے گھنٹے کے اندر اپنی زمین کے فرد و خسرہ گرداوری کی نقول حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی آزاد کشمیر (چیئرمین آئی ٹی بورڈ)نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی مو قع قرارد دیا اور کہا کہ اس پراجیکٹ سے براہ راست عوام اور اُن طبقات کو فائدہ پہنچے گاجن کی کسی بڑے گھر تک رسائی نہ ہے اور وہ محکمہ مال سے متعلقہ نقل یا فرد لینے کے لیے ہی اپنی عمر صرف کر بیٹھتے تھے اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ کی پرزنٹیشن سے اقتباس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ پراجیکٹ 2009سے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اس جگہ تک پہنچا ہے ۔لہذا میں اس کوشش میں موجودہ حکومت کے ساتھ ساتھ گزشتہ حکومت کے کردار کو بھی سراہنے کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور آئی ٹی بورڈ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ یہ کاوش حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف مہیا کرے گی ۔
بعد ازاں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاہد ہ نامے کو گڈ گورننس کے لیے ایک سنگ میل قرار دیااور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کاوش کی وجہ سے محکمہ مال کے بنیادی امور میں زبردست بہتری متوقع ہے جس کے ثمرات جلد ہی عوام تک بھی پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ وہ PC-1کی تدوین سے اس پراجیکٹ کے ساتھ منسلک ہیں اور یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہآئی ٹی بورڈ نے تمام پراسیس میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا ہے اور متعلقہ فرم کوضروری قانونی لوازمات پورے کرتے ہوئے کام الاٹ کیا گیا ہے جومحکمہ مال سے متعلقہ امور پر مکمل عبور ر کھتی ہے صوبہ پنجاب اور سندھ میں بھی لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اسی فرم نے کی ہے۔دریں اثناء سینئر ممبر نے محکمہ مال کے آفیسران کو ہدایت کی کہ ڈیٹاانٹری اور ریکارڈ سکیننگ کے حوالہ سے متعلقہ فرم کو فوری طور پرمتعلقہ تحصیل کے ریکارڈ روم کے نزدیک کمرہ اور بنیادی انفراسٹرکچر مہیا کیا جائے تاکہ ڈیٹا انٹری کا کام کسی تعطل کا شکار نہ ہواور منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنا یا جا سکے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.