Pen

چیمبر آف کامرس کے صدر کی کشمیر پریس کلب آمد

میرپور(بیورورپورٹ) کشمیرپریس کلب کے نومنتخب عہداران میرپور کے اجتماعی مفادات کا تحفظ اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا کلید ی ر ول ادا کریں تاجر برادری ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔اختلافات کو بھلا کر کشمیر پریس کلب کے سینئر راہنماؤں نے یکجہتی کی فضا ء قائم کی وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار صدرر چیمبر آف کامرس آزاد جموں کشمیرچوہدری جاوید اقبال نے اپنی قیا دت میں چیمبر آف کامرس کے وفد کے ہمراہ کشمیر پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر خواجہ ظفر اقبال،سابق سینئر نائب صدر بابر شہزاد،مبین خان شیروانی ،محمد شفع اوپل ممبر مجلس عاملہ،بابر بشیر ممبر مجلس عاملہ ،سیکرٹری جنرل چوہدری محمد شفیق ودیگرنے کشمیر پریس کلب میرپور کے نومنتخب صدر کشمیر پریس کلب الطاف راؤ ،سکرٹیری جنرل شجاع جرال ،سنئیر نائب صدر ظفیربابا ،نائب صدر عابد چوہدری ،ڈپٹی سکرٹیری جنرل سجاد خانپوری ،سکرٹیری مالیات تاجدار سبحانی اور سکرٹیری نشرواشاعت افتخار جرال کوکشمیر پریس کلب میں جا کر تاجروں کے وفد کے ہمراہ مبارک باد پیش کی اس موقع پرسینئر صحافی راجہ سہراب احمد خان ،عبدالجبار منہاس ،مشتاق مغل ،نعیم بلوچ بھی موجود تھے۔چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں ۔صحافیوں نے ہمیشہ قلم کی طاقت سے عوامی مسائل کے حل اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اد ا کیا ۔ کشمیر پریس کلب میرپور کے نومنتخب عہدیدارن نہ صرف میرپور شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنی جہدجہد کریں گئے بلکہ اس اُمید کے ساتھ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہماری آواز اعلیٰ احکام تک پنہچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گئے ۔چیمبر آف کامرس کے وفد نے کہا کہ صحافت ایک بہترین پیشہ ہے ۔اور صحافی برادری نے ہمیشہ ملکی مفاد اور ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ۔نومنتخب عہدیدارن باصلایت اور تجربہ کار ہیں ۔کشمیر پریس کلب کے نومنتخب صدر الطاف راؤ،سکرٹیری جنرل شجاع جرال نے چیمبر آف کامرس آزاد جموں کشمیر کے نمائند وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ،شہریوں اور صحافی برادری کے آپس میں بھرپور تعاون سے شہری مسائل اور تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی جہدجہد جاری رکھیں گئے ۔انہوں نے چیمبر آف کامرس آزاد جموں کشمیرکے نمائندہ وفد کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

Share this:

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.