wheat

گندم دیں یا پار سے منگوا دیں . کشمیری عوام

مظفرآباد( )پاسکو کی طرف سے آزاد کشمیر کو گندم کی سپلائی بحال نہ ہو سکی۔دور افتادہ علاقوں میں آٹا ناپید،آزادخطہ میں غذائی بحران نے سراٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق پاسکو کی طرف سے آزاد کشمیر کو گندم کی سپلائی گزشتہ تین ماہ سے بند ہے۔جس کی وجہ سے نیلم ویلی،لیپہ ویلی،سمیت دیگر مختلف دور افتادہ علاقوں میں آٹا بالکل ناپید ہو گیا ہے۔عوام فاقوں پر مجبور ہیں۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بعض جگہوں پرپنڈی کی ملوں کا ناقص اور غیر معیاری سپلائی ہو رہا ہے جس کے استعمال سے عوام پیٹ سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں۔کشمیری عوام نے حکومت آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کو گندم کی سپلائی بحال کی جائے ورنہ ہم بطوراحتجاج سڑکوں پر نکل آئیں گے۔انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ کنٹرول لائن پر تمام پوائنٹس کو عوام کیلئے کھولا جائے تاکہ وہ پار سے اشیائے خوردونوش منگوا سکیں۔پاسکو ہم سے کس بات کا امتحان لے ہے ۔ وفاقی حکومت کشمیریوں کے مسائل حل کرے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.