NAP

نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام دشمن عناصرکا خاتمہ ہو گا . کمشنرامجد پرویز

میرپور (یاسرشریف ملک)کمشنر میرپور ڈویژن وچیئرمین نیشنل ایکشن پلان راجہ امجد پرویز علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات و واقعات کے پس منظر میں ڈویژن بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا رہا ہے ۔ سماج دشمن عناصر کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ۔ عوام الناس انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور کسی ایسے کرایہ دار کو نہ رکھیں جس کے بارے میں ان کے پاس پوری معلومات نہ ہوں ۔نئے کرایہ داروں کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانوں میں رجسٹریشن کروائیں ۔بغیر رجسٹرڈ کے کرایہ دار رکھنے والے مالکان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈویژن بھر کے اضلاع کے داخلی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے ۔ہوٹلوں ،گیسٹ ہاؤس و ریسٹ ہاؤسز کی پڑتال میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے جبکہ ڈویژن تینوں اضلاع کے انٹری پوائنٹس پر سیکورٹی کے تمام فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار وہ اپنے آفس چیمبر میں نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے ۔کمشنر میرپور ڈویژن وچیئرمین نیشنل ایکشن پلان راجہ امجد پرویز علی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ملکی بقاء سلامتی امن کا پلان ہے ۔اس کی عملداری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ڈویژن بھر سے غیر رجسٹرڈ ،غیر قانونی افغان باشندوں کا بڑی تعداد میں انخلاء ہوا ہے ۔ایسے غیر رجسٹرڈ افغان باشندے جو ابھی تک ڈویژن بھر میں رہائش پذیر ہیں ان کے انخلا ء کے لیے کاروائی کی جارہی ہے ۔جن افراد کے کارڈ نادرا نے بلاک کیے ہوئے ہیں اگر انھوں نے متعلقہ تاریخ تک نادرا میں پیش ہو کر اپنے آپ کو پاکستانی ہونے کا ثبوت نہ پیش کیا تو انھیں بھی ضلع بدر کر دیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ وال چاکنگ ،لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی بدستور قائم ہے ۔خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.