nagine

میرپور میں پتھروں کی قیمتیں عروج پر پہنچ گئی

میرپور(یاسرشریف ملک)میرپور میں روحانی نگینوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ نگینے فروخت کرنے والوں نے شہریوں کو بیوقوف بنا کر کروڑوں روپے کما لیئے۔ یہ نگینے جن کی اصل قیمت 200 روپے سے 1000 تک ہے ان کو 5000 ہزار سے لیکر 40000 ہزار تک بیچا جاتا ہے۔ ذرائع کا انکشاف ۔ مسائل کا شکار افراد جب ان کے پاس پہنچے ہیں تو ان سے تاریخ پیدائش پوچھی جاتی ہے۔ پھر بتایا جاتا ہے کہ آپکابرج فلاں ہے اور فلاں نگینہ آپکو راس ہے ضرورت مند کے ظاہری حلیے کو دیکھتے ہوئے نگینوں کی جوڑی تھمائی جاتی ہے ایک نگینہ گھر میں رکھنے کیلئے اور ایک نگینہ ہاتھ میں پہننے کے لیے دیا جاتا ہے۔ سکول و کالج یونیورسٹی کی لڑکیوں اور سرکاری آفیسراں کے گھر والے بھی نگینوں کے مداح نکلے۔
تفصیلات کے مطابق میرپور شہر کے اندر سادہ لوح شہریوں کو عرصہ دراز سے روحانی نگینوں کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے یہ نگینے فروخت کر کے ککھ پتی سے کروڑ پتی بننے والے افراد 200 روپے کا نگینہ 5000 ہزار سے 40000 تک فروخت کیا جاتا ہے نگینے کی اصل قیمت 200 سے لیکر 1000 تک ہوتی ہے گوناں گو مسائل میں پھنسے ہوئے افراد جب ان کے پاس پہنچتے ہیں تو ان سے تاریخ پیدائش پوچھی جاتی ہے اورپھر بتایا جاتا ہے کہ آپکا فلاں برج ہے اور فلاں نگینہ آپکو راس آئے گا ضرورت مند کے ظاہری حلیئے کو بطور خاص دیکھا جاتا ہے تاکہ جو نگینہ دیا جائے اسکی قیمت ادا کرنے کی اہلیت ہے کہ نہیں؟ تقریباً ہر ضرورت مند کو نگینوں کی جوڑی دی جاتی ہے کہ ایک نگینہ گھر میں رکھنا ہے اور ایک نگینہ پہننا ہے یہ نگینہ چاندی یا سونے کی انگوٹھی میں جڑوا کر استعمال کرنا پے اور بوقت ضرورت تعویز دھاگہ بھی گھر جا کر فراہم کیا جاتا ہے ان روحانی نگینوں کے حصول میں سکول کالم یونیورسٹی کی طالبات ،عورتیں اور سرکاری آفیسران کے گھر والے بھی انکے مداح ہیں روحانی نگینوں کے نام پر کل کے ککھ پتیوں نے کروڑوں روپے کمالیئے ہیںیہ روحانی نگینے اس وقت دھڑلے سے فروخت کیئے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنہ ہے کہ روحانی نگینوں کی فروخت کا کاروبار کرنے والے یہ غیر ریاستی نوسرباز سرافہ با زار نا نگی میں ایک عرصہ سے اس کاروبار میں مشغول ہیں اور غیر ریاستی ہونے کے باوجود ان نوسربازوں نے جالی ریاست آزاد جموں و کشمیر کے ریاست باشندے بھی بنوائے ہوئے ہیں۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.