936729_317440385055730_1312937771_n

تاجرمسائل کے حل کے لیئے متحد ہو جائیں . چوھدری محمود

Mirpur pic_1 (1)

میرپور( )تاجرا تحاد گروپ تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے شہر کے مسائل کا حل نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ تاجروں کا ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا نہ ہونا ہے ۔ ہم تاجروں کے انتخابات چاہتے ہیں۔ تا کہ تاجر ایک طاقت اوریک جان ہو کر آواز اٹھائیں تا ہم موثر طریقے سے شہری مسائل حل ہو سکیں۔ ہمیں فوٹو سیشن تک محدود نہیں ہونا چاہیے ۔ بلکہ تاجروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ ثاقب محمود بٹ کی طرف سے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ تاجروں کے انتخابات نہ ہوں اور نہ ہی تاجر متحد ہوں لیکن ہم مفاداتی دوکانیں بند کر کے تاجروں کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اگر متحد ہوں تو اسی بنا پر تاجر بھائی جوک در جوک ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اگر متحد ہو تو ایسی طاقت بن جاتے ہیں جس کے آگے تمام اداروں کو سر تسلیم خم کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ کچھ عناصر تاجروں کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ون ووٹ ون شاپ کے باعث انتخابات کیلئے تیار ہیں۔ لیکن ووٹر لسٹ تمام نمائندہ تاجروں کی کمیٹی بنائے تا کہ کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو متفقہ ووٹر لسٹ پر انتخابات کروائے جائیں جو جیتے گا اسے تسلیم کیا جائے گا اسی موقع پر انہوں نے کہا کہ تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور ہی تاجروں کا اتحاد ہے ہمارے کوئی ذاتی مفادات نہیں اور نہ ہی ہم پلاٹوں کی سیاست کرتے ہیں۔ چودھری محمود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ہم ہر پلیٹ فارم استعمال کریں گے ۔ ہمارا مقصد تاجروں اور شہریوں کے حقوق کی بازیابی ہے ۔ اس لیے ہم نے وزیراعظم کے سامنے ہی آواز اْٹھائی ہے ہم نے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز قائم کر دیا ہے ۔جس بھی تاجر بھائی کا روباری نقصان ہو گا اسکی مدد کی جائے گی تاہم وہ باعزت روز گار کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پا ل سکے ۔ میری سیاست صرف تاجروں تک محدود نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ میرپور کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم ہوں تا کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔اس موقع پر علامہ اقبال روڈ پر تاجروں کی کثیر تعداد میں چودھری محمود احمد کے شانہ بشانہ کام کرنے کا عہد کرتے ہوئے انجمن تاجراں اتحاد گروپ میں شمولیت اختیار کی ۔ چودھری محمود احمد اور سینئر نائب صدر ثاقب محمود بٹ نے اتحاد گرو میں شمولیت اختیار کرنے والے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کی بھرپور یقین دہانی کروائی ۔ تقریب سے سرپرست اعلیٰ اتحاد گروپ سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر اکرم چودھری ،مشیر حکومت چودھری حق نواز ، اور ثاقب محمود بٹ نے بھی خطاب کیا تقریب میں ڈاکٹر ریاست چودھری ظہور ، چودھری فیصل ریاض ،شیخ فاروق ، سرپرست اعلیٰ جاوید بٹ ، سرپرست بنیامین ،نائب صدر سجاد مغل شیخ فاروق زاہد مسعود شیخ سمیت کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر دعائیہ تقریب ہوئی اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.