jk

ریاست جموں کشمیرکی وحدت و بقا کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے محاز رائے شماری

میرپور (یاسرشریف ملک) جموں کشمیر محاذرائے شماری ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بقاء کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا محاذ کی قیادت نے وطن کی آزادی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کیں ہیں محاذ کا حصہ بن کر حق خودارادیت کے حصول کے لیے اور ریاستی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کریں گے۔ ان خیالات کااظہار میرپور سٹی سیکٹر E.2کے رہائشی چوہدری محمد رفیق چوہدری عبدالمجید اور چوہدری محمدشفیق کے محاذرائے شماری میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر محاذ کے تنظیمی کمیٹی بورڈ کے چیئرمین محمد عظیم دت ایڈووکیٹ میرپور سٹی کے صدر گلنار احمد چوہدری عنایت احمد اور محاذ کے چیئرمین سٹی بورڈ میاں شفیق بھی موجود تھے محاذ میں شامل ہونے والے مقامی رہنماؤں نے کہاہے کہ محاذ نے ہمیشہ حق صداقت کی آواز بلند کی ہے اور جبراستحصال کے خلاف علم بلند کیاہے ہم محاذ کی جدوجہد سے متاثرہو کر محاذ میں شمولیت کافیصلہ کیاہے اور انہوں نے کہاکہ ہم محاذ کے پلیٹ فارم سے ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی کے لیے جدوجہد جار رکھیں گے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے محاذ کی قیادت کا ساتھ شانہ بشانہ کام کریں گے محاذ کے مرکزی رہنماؤں کے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ محاذ اپنے ماضی کی روایات کوزندہ رکھنے کے لیے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.