loadsheeding

پاکستان کی خاطر قربانیوں کا صلہ . منگلا متاثرین، ٹوٹی سڑکیں ، گیس بجلی لوڈ شیڈنگ

میرپور(یاسرشریف ملک)متاثرین منگلا ڈیم اپ ریزنگ پراجیکٹ منگلا ڈیم ، تارکین وطن ، اربوں روپے ٹیکسز کی مدات میں ریونیو دینے ملک پاکستان کی خاطر تعمیروترقی اور سر سبز شاداب رکھنے کی خاطر لازوال قربانیاں دینے والامیرپور شہر سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،سردی کے موسم میں بھی واٹر سپلائی کی کمی ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،نکاسی آب کے لیے بنائے گئے نالے نالیاں بند ،صحت و صفائی کا ناقص انتظام ،ایک ہی ڈسٹرکٹ سول ہسپتال غریب مریضوں کے لیے دوائیاں نہیں ،سیوریج کا نظام فلاپ ،بچوں کی تعلیم کے لیے سرکاری سکولوں ،کالجز میں معیار تعلیم ناقص میرٹ کی بجائے سیاسی طور پر ایڈجسمنٹ ہوتی ہے مسائل ہی مسائل دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے شہر ی کسی مسیحا کے منتظر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار میرپور تاجر برادری کے ممتاز تاجر راہنما مرکزی انجمن تاجراں میرپور کے سیکرٹری جنرل شوکت محمود چوہدری نے پریس میڈیا میں بیان دیتے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی دیکھیں میرپور کے شہریوں نے دو بار اپنے آباؤ اجداد کی قبریں ،زمینیں مکان ڈیم کی نذر کر کے پاکستان میں خوشحالی ترقی لانے کے لیے قربانی دی ۔تارکین وطن بھی اپنے ملک میں زرمبادلہ بھیج کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرپور کے شہریوں اربوں روپے ٹیکسز ریونیو ادا کر رہے ہیں پھر بھی میرپور مسائلستان بنا ہوا ہے سوئی گیس ،بجلی ،پانی ،لوڈ شیڈنگ نکاسی آب کی نالے نالیاں بند سیوریج کا نظام مکمل طور پر فلاپ ،صحت و صفائی کی ناقص کارکردگی ،شہر بھر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ڈسٹرکٹ سول ہسپتال میں غریب کے لیے دوائیں میسر نہیں سکولوں کالجز میں پڑھائی کا نظام درست نہیں بے روزگاری عام ،میرٹ کی بجائے سیاسی ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے آخر ان مسائل کو حل کرنے میں کون آگے آئے گا شہری احتجاج کر کے تھک گئے اداروں میں آفسران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی ۔حکمرانوں نے وزارتیں انجوائے کی ادارو ں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کی بجائے اپنی تجوریاں بھری آخر کب تک شہری خاموش رہیں لاوا پک رہا ہے لوگ احتجاج کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ۔آنے والے انتخابات میں عوام ضرور حساب برابر کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وقت کی کمی کے باعث اپنی کارکردگی اداروں کو ہدایت کریں کہ میرپور کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں رول ادا کریں ورنہ عوامی رد عمل سے نہیں بچ پائیں گے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.