irshad idress pic

چوھدری مجید سیاسی شہید بننے کی کوشش نہ کریں . ارشاد ادریس

میرپور ( یاسرشریف ملک)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ضلع میرپور شعبہ خواتین کی صدر محترمہ ارشاد ادریس نے کہا ہے کہ چودھری عبدالمجید اپنی اور حکومت کی کرپشن کو چھپانے اور احتساب سے بچنے کیلئے انتخابات سے چند ماہ قبل سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دینگے مسلم لیگ ن کی جیت کو دیکھ کر چوہدری مجید اور انکے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کبھی سردار سکندر ، کبھی فاروق حیدر اور کبھی وفاقی قائدین پر تنقید شروع کر دیتے ہیں جو ایک اچھی روایت نہیں ہے ریاست کے عوام ریاست کو لوٹنے والوں کو اچھی طرح جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کریں مسلم لیگ ن برسراقتدار آکر آزادکشمیر کی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کرئے گی، میرپور کے لوگوں نے ملکی قومی مفاد کی خاطر دوبار قربانیاں دی ہیں اور ملک پاکستان کو سرسبزوشاداب اور روشن کیاہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین جماعت کی مضبوطی کیلئے بھرپور کر دار ادا کر رہی ہیں اور صدر جماعت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچا رہی ہیں 10جنوری اسلام گڑھ میں ہونے والے جلسے میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے کاکارکنان متحد و منظم ہیں ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.