pakistan-flag_3

مسلم کانفرنس تکمیل تحریک پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی .

میرپور(یاسرشریف ملک) مکار بھارت اور ان کی درندہ صفت فوج کشمیریوں کی عظیم جدوجہد سے خوف زدہ ،ہو کر کنٹرول لائن کی سول آبادی پر بلا اشتعیال فائر نگ کر رہا ہے اقوام متحدہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں جاری اس پر امن جدو جہد اور اپنے کئے گئے وعدے حق خودرادیت دلانے میں روایتی چشم پوشی کو چھوڑ دے کار کنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور تحریک حریت تکمیل پاکستان اور رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی عالمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کا عزم کرتے ہیں کہ ان کی جلائی ہوئی شمع اور ان کے نظریات کو پروان چڑھانے کیلئے کوئی دیقیقہ فروگزاشت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو ریاست کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے آج آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس واحد ریاستی جماعت جو ریاست کے دونوں حصوں میں اپنی نمائید گی بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ریاست جموں وکشمیر کے عوام میں بے چینی کیفیت کو ختم کیا اور کشمیری مسلمانوں کو ایک پائیدار پلیٹ فارم مہیا کیا مسلم کانفرنس نے بننے سے لے کر آج تک ریاست کے تشخص پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پورے آزاد کشمیر بلکہ بیرو نی دنیا میں بسنے والے تارکین وطن آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پر چم تلے تحریک آزادی کشمیر اور صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں دوقومی نظریہ اور الحاق پاکستان کیلئے جدو جہد کو جاری رکھے گئے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے دوقومی نظریہ کے تحت قربانیوں کی جو عظیم تاریخیں رقم کر رکھی ہیں ہم اور ہماری آنے والی نسلیں اس کو پورا کر کے دم لیں گئے اسلم بٹ نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظر یاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے جس نے گو نا گو مشکلات کے باوجود دین اسلام کی سر بلندی، پاکستان کی مضبوطی اور تحریک حریت کو دنیا میں اجا گر کر نے میں تاریخی کردار ادا کیا سازشوں کے زریعہ سے تقسیم کر نے والے ماضی میں گم ہوئے اور اب ایسا کر نے والے جلد ہی ماضی کی داستان بن جا ئیں گئے کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قومی شہری مسائل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گئے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.